Munajat
Mulk-e-Khaas-e-Kibriya Ho
ملکِ خاصِ کبریا ہو
Urdu Kalam
مطلع
ملکِ خاصِ کِبریا ہو
مالکِ ہر ماسِوا ہو
کوئی کیا جانے کہ کیا ہو
عقلِ عالَم سے وَرا ہو
کَنزِ مَکتومِ اَزل میں
دُرِّ مَکْنُونِ خدا ہو
سب سے اوّل سب سے آخر
اِبتِدا ہو اِنتِہا ہو
تھے وسیلے سب نبی تم
اصل مَقْصُودِ ہُدیٰ ہو
پاک کرنے کو وُضو تھے
تم نمازِ جانفزا ہو
سب بِشارَت کی اذاں تھے
تم اذاں کا مُدَّعا ہو
سب تمہاری ہی خبر تھے
تم مُؤخَّر مُبتَدا ہو
قُربِ حق کی منزلیں تھے
تم سفر کا مُنْتَہیٰ ہو
قبلِ ذکر اِضمار کیا جب
رُتْبَہ سابِق آپ کا ہو
طُورِ موسیٰ چَرخِ عیسیٰ
کیا مُساوِیِ دَنیٰ ہو
سب جِہَت کے دائرے میں
شَش جِہَت سے تم وَرا ہو
سب مکاں تم لامکاں میں
تن ہیں تم جانِ صَفا ہو
سب تمہارے در کے رستے
ایک تم راہِ خُدا ہو
سب تمہارے آگے شافِع
تم حضورِ کِبریا ہو
سب کی ہے تم تک رسائی
بارگہ تک تم رسا ہو
وہ کَلَس رَوضے کا چمکا
سر جھکاؤ کَج کُلاہو
مقطع
وہ درِ دولت پہ آئے
جھولیاں پھیلاؤ شاہو
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Radif
و
Total Ashaar
18
Total Misra
36
Writer
Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book
Hadaiq-e-Bakhshish
Category
Munajat