Hamd
Ya Ilahi rehm farma Mustafa ke waaste
یاالٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے
Urdu Kalam
مطلع
یاالہٰی رحم فرما مصطفٰی کے واسطے
یارسول اللہ کرم کیجے خدا کے واسطے
مشکلیں حل کر شہ مشکل کشا کے واسطے
کر بَلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے
سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجِد رکھ مجھے
علم حق دے باقرِ علمِ ہُدی کے واسطے
صدقِ صادق کا تصدّق صادِق الاسلام کر
بے غضب راضی ہوکاظم اور رضا کے واسطے
بہر معروف و سری معروف دے بے خود سَری
جندِ حق میں گِن جنید با صفا کے واسطے
بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتّوں سے بچا
ایک کا رکھ عبدِ واحد بے رِیا کے واسطے
بوالفرح کا صَدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد
بوالحسن اور بوسعیدِ سعد زا کے واسطے
قادِری کر قادِری رکھ قادِریوں میں اُٹھا
قدرِ عبدالقادرِ قدرت نما کے واسطے
اَحْسَنَ اللہُ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن
بندئہ رزّاق تاجُ الاصفیا کے واسطے
نصْر ابی صَالح کا صَدقہ صَالح و منصور رکھ
د ے حیاتِ دیں مُحیِّ جاں فزا کے واسطے
طُورِعِرفَان و عُلو و حمد و حسنٰے و بہا
دے علی موسیٰ حسن احمد بہا کے واسطے
بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر
بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے
خانۂ دل کو ضیا دے رُوئے اِیماں کو جَمال
شہ ضیا مولیٰ جمال الاولیا کے واسطے
دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے
خوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے
دِین و دُنیا کے مجھے برکات دے برکات سے
عِشق حق دے عشقی عِشق اِنتما کے واسطے
حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمّد کے لئے
کر شہیدِ عِشق حمزہ پیشوا کے واسطے
دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر
اچھّے پیارے شمسِ دِیں بدرُ العلیٰ کے واسطے
دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر
حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے
مقطع
صَدقہ ان اَعیاں کا دے چھ عین عز علم و عمل
عفو و عرفاں عافیت احمد رضا کے واسطے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Radif
ے
Total Ashaar
19
Total Misra
38
Writer
Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book
Hadaiq-e-Bakhshish