Naat
Mera Dard-e-Jigar Kaargar Ho Gaya
میرا دردِ جگر کارگر ہوگیا
Urdu Kalam
مطلع
میرا دردِ جگر کارگر ہوگیا
منتظر تھا مگر منتظر ہوگیا
سارا عالم سمٹ کے اُدھر آگیا
تیرا رخ جانِ عالم جدھر ہوگیا
تیری ناراضگی باعثِ مرگ ہے
موت کیسی؟ ہمارا تو گر ہوگیا
میری آنکھوں کو معراج سی مل گئی
جب سے تر آپ کاسنگ در ہوگیا
اے غمِ ہجر احمد ترا شکریہ
وجہ تسکین دردِجگر ہوگیا
کیوں نہ دل میرا اب خانہ نور ہو
آمنہ کے دلارےﷺ کا گھر ہوگیا
خلد کی ساری رنگینیاں ہیچ ہیں
گلشن یار پیش نظر ہوگیا
جس طرف دیکھئے نور ہی نور ہے
نازشِ مہرو مہ جلوہ گر ہوگیا
مقطع
میری جانب نظر کا اٹھانا ہی تھا
بخت اخؔتر بھی رشک قمر ہوگیا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
ہو گیا
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: ہو گیا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
18
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan