Naat
Dar Huzoor Se Dar Koi Bhi Buland Nahin
در حضور سے در کوئ بھی بلند نہیں
Urdu Kalam
مطلع
درِ حضُورؐ سے دَر کوئی بھی بلند نہیں
وہ بد نصیب ہے جو اِس سے بہرہ مند نہیں
وہ آفتابِ رسالتؐ ہے تیرگی کا نقیض
کہ جیسے ظُلمتِ شب، مِہر کو پسند نہیں
اُسے ہو کیسے شعُورِ غمِ بشر، جس کا
نَفَس گُداز نہیں، جان درد مند نہیں
ہم اُس کے حلقہ بگوشوں میں ہیں، ہمارے لیے
زمین ہو کہ زماں، کوئی بھی کمند نہیں
رَعُونتِ نَسَبی ہو کہ سِیم و زر کا غُرور
رہِ نیاز میں کوئی بھی سُود مند نہیں
یہ اقتضائے محبّت ہے، اُس سے دُور رہیں
جو بات سیّدِؐ لولاک کو پسند نہیں
جہاں پہ خیر کے طائر قیام کرتے ہیں
ابھی وہ بامِ سعادت تہِ کمند نہیں
ہے اُنؐ پہ آئنہ سب حال بِن کہے اپنا
لبوں پہ مُہر سہی، راہِ دِل تو بند نہیں
شہِؐ انام کے درسِ فروتنی کی قسم
نصِیرؔ، بندۂ عاجز ہے، خود پسند نہیں۔
مقطع
سیّد پِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof
Arkaan
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
Radif
نہیں
Zameen
بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف؛ ردیف: نہیں
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
19
Writer
Pir Syed Naseeruddin Naseer
Book
Ghair Matboo Kalam - Pir Syed Naseeruddin Naseer