Naat
Sahn Haram Mein Atree Hai Lutf O Ata Ki Zao
صحن حرم میں اتری ہے لطف و عطا کی ضو
Urdu Kalam
مطلع
صحنِ حرم میں اتری ہے لطف و عطا کی ضَو
آئے حضور بس گئی ہر سو وفا کی ضَو
وحدت کا نور چھا گیا پھیلی حرا کی ضَو
ظلمت کدوں پہ جب پڑی شمس الضحٰی کی ضَو
منگتا بھی داتا بن گئے فیضِ رسول سے
چمکی جو نامرادوں پہ جود و سخا کی ضَو
بیواؤں اور یتیموں کو حاصل ہوا کمال
جیسے ہی پھیلی بعثتِ خیر الوریٰ کی ضَو
روشن بصیرتیں بھی بصارت کے ساتھ ہوں
بس جائے جس کے دل میں حبیبِ خدا کی ضَو
ماہِ مدینہ قبر میں تشریف لائیں گے
تا حشر جگمگائے گی بدرالدجیٰ کی ضَو
تہذیب کے شعور سے عاری تھا کُل جہاں
بخشی رسولِ پاک نے سب کو حیا کی ضَو
وردِ دُرود رکھتا ہے روشن دل و نظر
کیا ہی سکون بخش ہے صلِ علیٰ کی ضَو
مقطع
قسمت پہ اپنی کیوں نہ مشاہد کو ناز ہو
اُس کو ملی نصیب سے حمد و ثنا کی ضَو
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Akhrab Akhram Abtar
Arkaan
مفعول مفاعیلن مفعولن فِع
Radif
کی ضو
Zameen
بحر: ہزج مثمن اخرب اخرم ابتر؛ ردیف: کی ضو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
18
Writer
Dr. Muhammad Hussain Mushahid Razvi
Book
Ghair Matboo Kalam - Dr. Muhammad Hussain Mushahid Razvi