Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Kyun Kar Na Ho Mke Se Siwa Shaan Madina

کیوں کر نہ ہو مکے سے سوا شان مدینہ

Urdu Kalam
مطلع
کیوں کر نہ ہو مکے سے سوا شان مدینہ
وہ جب کہ ہوا مسکن سلطان مدینہ
مکے کو شرف ہے تو مدینے کے سبب سے
اس واسطے مکہ بھی ہے قربان مدینہ
ہوتا ہے فلک کا سرِ تسلیم یہاں خم
اللہ رے بلندی تری ایوان مدینہ
آتے ہیں سر عجز جھکائے ہوائے لاکھوں
شاہانِ جہاں پیش گدایان مدینہ
بلبل کبھی بھولے سے نہ لے نام چمن کا
دیکھاہی نہیں اس نے گلستان مدینہ
لاکھوں نے لگگائے ہیں ترے کوچہ میں بستر
تھوڑی سی جگہ ہم کو بھی اے جان مدینہ
پہنچادے تو محبوب کے درپر مجھے یا رب
لے جاؤں نہ د نیا سے میں ارمانِ مدینہ
سمجھوں گا ہوئی عید مبارک مجھے جس دم
ہوجائے گا یہ سر مرا قربان مدینہ
اترا تی ہے کیوں بادصبا تو مرے آگے
دیکھیں گے کبھی ہم بھی گلستانِ مدینہ
سردے کے غلامان نبی راہ خدا میں
آرام سے سوئے تہِ دامان مدینہ
شاہان جہاں کانپتے ہیں نام سے تیرے
اللہ یہ صولت تری سلطان مدینہ
کیا وصف کروں خوبیِٔ اخلاق کا ان کے
بے مثل ہے دنیا میں ہر انسان مدینہ
سرسبز کسی کی بھی نہ ہو کشت تمنا
برسے نہ اگر خلق پہ نیسان مدینہ
مخلوق خداوند ہے سب زیر حکومت
ہے حاکم کونین سلیمان مدینہ
آرام سے ٹھہراتا ہے زوّار نبی کو
گویا کہ یہ چھوٹا ساہےا حسان ِمدینہ
پیش آتے ہیں رحمت کے فرشتے بتواضع
اللہ کے مہمان ہیں مہمان مدینہ
ہوجائے جو سرکار کی رحمت کا اشارہ
سگ اپنا بنا ئیں مجھے دربان مدینہ
مرنے پہ بھی چھوڑیں گے نہ محبوب کا کوچہ
عشاق کی جنت ہے بیابان مدینہ
گھبرائیں گے سب مہر قیامت کی تپش سے
بے خوف مگر ہوں گے گدایان مدینہ
سبطین کی جب حشر میں آئے گی سواری
غل ہوگا کہ وہ آتے ہیں خوبان مدینہ
ہے عرض جمیل رضوی کا یہ خلاصہ
لاشہ ہو مرا اور بیابان مدینہ
عشاق یہ کہتے ہیں جمیل رضوی کو
ہے نغمہ سرا بلبل بستان مدینہ
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif مدینہ
Zameen بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: مدینہ
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 45
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

آقا و مولا کے لیے تعظیمی خطاب

115 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary