Naat
Hain Naghma Sanj Hrso, Har Taraf Shor Naadl Hai
ہیں نغمہ سنج ہرسو، ہر طرف شور عنادل ہے
Urdu Kalam
مطلع
ہیں نغمہ سنج ہرسو، ہر طرف شور عنادل ہے
کہ گردون ولایت پر طلوع ماہ کامل ہے
مبارک آمد جان بہاراں اہل گلشن کو
ہیں کلیاں شادماں ہر ایک غنچہ آج خوش دل ہے
یہ کس کے حسن محشر خیز کی ہے جلوہ فرمائی
کہ کوئی نیم جاں کوئی مثال مرغ بسمل ہے
یہی ہیں فاتح خیبر یہی ہیں جان پیغمبرﷺ
وہاں کیسے گماں پہنچے جہاں پر ان کی منزل ہے
بجھائی تشنگی کربل کی اپنے خوں کے دھاروں سے
سخی کتنا حسین شیر اسد اللہ کا دل ہے
لیا ہے چن انھیں حق نے برائے زینت کعبہ
خدا کا گھر جسے کہتے ہیں وہ حیدر کی منزل ہے
کرے دہن بشر وصف علی ہرگز نہیں ممکن
کہ جن کی تیغ عریاں قہر بہر قلب باطل ہے
فلک کو رشک ہے اے ارضِ کعبہ تیری قسمت پر
کہ تیری گود میں اعداء دین حق کا قاتل ہے
نہیں کوئی معاون خویش بنگانہ ہمارے ہیں
مدد کر دو مرے مشکل کشا اندوہگیں دل ہے
مقطع
زمانہ کے لئے یہ اک معمہ ہے مگر اخؔتر
محبت سے جو ان کی پُر ہو بس دل تو وہی دل ہے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof Musakkan
Arkaan
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif
ہے
Zameen
بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن؛ ردیف: ہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan