Naat
Habib-e-Kul Jahan Tum Ho Daleel Kun Fakaan Tum Ho
حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو
Urdu Kalam
مطلع
دلیل کُنْ فکاں تم ہو
حبیبِ کُلﷺ جہاں تم ہو دلیل کُنْ فَکاں تم ہو
خلیل بزم وحدت ہو خدا کے رازداں تم ہو
تم ہی تو جان رحمت ہو تمہیں شانِ نبوتﷺ ہو
امام المرسلیںﷺ تم ہو ہر اک عالَم کی جاں تم ہو
مکین گنبد خضراء تمہارا وصف ہے ورنہ
حقیقت میں اگر دیکھیں مکین کُل جہاں تم ہو
قرآں کے تیس پارے بھی فقط تم ہی پہ اترے ہیں
تمہاری ذات ہے جامع ہر اک شی کا بیاں تم ہو
ہوئی ہے چاک تم سے ہی رِدائے ظُلمتِ عالم
منور ہے جہاں تم سے کہ خورشید جہاں تم ہو
ابوبکر و عمر بھی تھے وہاں عثمان و حیدر بھی
نہ پائے جس حقیقت کو، وہ ہی سِّرِ نہاں تم ہو
وہ کوئی اور ہوں گے جو نہیں ملتے نشاں سے بھی
میں کیوں ڈھنڈوں تمہیں آقاﷺ یہاں تم ہو وہاں تم ہو
ہر اک محتاج و بیکس بس تمہارے پاس آتا ہے
ہر ایک نعمت میسّر ہے جہاں تم ہو جہاں تم ہو
جہاں میں لاج رکھی ہے تم ہی نے اپنے حافؔظ کی
مقطع
سر محشر نکمّے کی اَماں تم ہو امَاں تم ہو
(۶ صفر المظفر ۱۴۳۹ھ ۲۷ اکتوبر ۲۰۱۷ بوقت فجر) بروز جمعتہ المبارک
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Maqbooz Salim
Arkaan
مفاعلن مفاعیلن مفاعلن مفاعیلن
Radif
تم ہو
Zameen
بحر: ہزج مثمن مقبوض سالم؛ ردیف: تم ہو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat