Naat
Sila Khoob Paaye Idhar Se Idhar Se
صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے
Urdu Kalam
مطلع
اِدھر سے اُدھر سے
صلہ خوب پائے اِدھر سے اُدھر سے
مدینے جو آئے اِدھر سے اُدھر سے
نگاہوں میں جچتی نہیں کوئی جنت
جو طیبہ کو جائے اِدھر سے اُدھر سے
ترے در کے ٹکڑوں پہ جب ہے گزارہ
تو لو کیوں لگائے اِدھر سے اُدھر سے
درِ مصطفیﷺ سے چمک اٹھی قسمت
نہ اب آزمائے اِدھر سے اُدھر سے
غبارِ مدینہ جو سینے پہ مل لے
یہ دل جگمگائے اِدھر سے اُدھر سے
گدائے نبیﷺ ہوں تو در پہ پڑا ہوں
نہ کوئی اٹھائے اِدھر سے اُدھر سے
سگِ غوث و برکت ہوا جب سے حافؔظ
مقطع
صلہ سب سے پائے اِدھر سے اُدھر سے
(۲۷ ستمبر ۲۰۱۵ء/ ۱۲ ذی الحجہ ۱۴۳۶ ھ)
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Arkaan
فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif
ادھر سے ادھر سے
Zameen
بحر: متقارب مثمن سالم؛ ردیف: ادھر سے ادھر سے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
16
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat