Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Salli Allah Alaik Wasallam Salli Allah Salli Allah

صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ

Urdu Kalam
مطلع
صلی اللہ علیک وسلم صلی اللہ صلی اللہ
اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے
بالا سے بالا عظمت والے
سب سے برتر عزت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
سب سے زائد حرمت والے
سب سے بڑھ کر ہمت والے
سب سے برتر قدرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
جاہ و جلال، وجاہت والے
قوت و سطوت، صولت والے
شان و شوکت، حشمت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو ماہ لاہوت خلوت
تم ہو شاہ ناسوت جلوت
تم ہو جامعیت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو جوہر فرد عزت
تم ہو جسم و جان وجاہت
تم ہو تاج رفعت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو آب عین رحمت
تم ہو تاب ماہ وحدت
اے چمکیلی رنگت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو نہر بحر وحدت
تم ہو پیارے منبع کثرت
وحدت والے کثرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
مالک کل کے تم ہو نائب
سب ہے تمہارا حاضر، غائب
تم ہو شہود و غَیبت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو سایۂ رب عزت
تم ہو مایۂ خلق و خلقت
دونوں جہاں کی زینت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو صاحب عز و کرامت
تم ہو لعل نگین کرامت
تم ہو نہایت رحمت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
اَوْحیٰ اِلَیْکَ اللہُ مَا اَوْحیٰ
مَنْ یَّعْمَلْھَا اِلَّا اَنْتَ
مولیٰ سر قدرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
چہرہ مطلع نور الہٰی
سینہ مخزن راز خدائی
شرح صدر صدارت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو ہمارے ہم ہیں تمہارے
رب کے پیارے راج دلارے
عزت والے عظمت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
ہم ہیں بیٹھے تمرے دوارے
اپنی اپنی جھولی پسارے
داتا پیارے دولت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
ہر علت کے تم ہو دافع
ہر مشکل کے تم ہو رافع
صحت والے قوت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
ہر کربت کے تم ہو دافع
ہر بیماری کے تم ہو نافع
اے سرمایۂ راحت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
بند الم اور بندے تمہارے
آؤ آؤ پیارے پیارے
رأفت والے رحمت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
خاک قدم کی یاد قسم کی
یہ ہے عزت آپ کے دم کی
عرش سے اعظم تربت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
سدرہ تمہارا عرش تمہارا
کرسی تمہاری فرش تمہارا
مالک دوزخ و جنت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
رب نے تم کو سیر کرائی
اپنی خدائی تم کو دکھائی
ایسی اچھی بصارت و رفعت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
عرش خدا تک کس کی رسائی
دولت رویت کس نے پائی
ایسی دولت و رفعت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
پایا تم نے رتبۂ عُلیا
قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنیٰ
حق سے ایسی قربت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
غائب کیسے نہ ہوتا حاضر
جب ہے باطن خود ہی ظاہر
علم غیب و شہادت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو شمع علم و حکمت
تم ہو ضوءِ نور ہدایت
اے نورانی طلعت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو باغِ بہار و رحمت
دل ہے غنچۂ راز وحدت
بھینی بھینی نکہت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
موجِ اوّل بحرِ رحمت
جوش آخر بحرِ رأفت
فیض و جود و سخاوت
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو وجہِ بعثِ خلقت
تم ہو سرِّ غیب و شہادت
راز وحدت و کثرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو فتح باب نبوت
تم سے ختم دورِ رسالت
ان کی پچھلی فضیلت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
تم ہو حق کے وہ ہے تمہارا
سب ہے تمہارا جو ہے اس کا
حق سے ایسی الفت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
سرور و آقا، مالک و مولیٰ
دونوں جگ کے تم ہو داتا
رحمت والے رأفت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
سارے رسولوں سے تم برتر
تم سارے نبیوں کے سرور
سب سے بہتر امت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
کون ہے محبوبوں میں تم سا
کوئی نہیں ہے حاشا کلّا
پیاری پیاری صورت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
حقا حق نے ہے تم کو کیا
بے مثل و نظیر و بے ہمتا
اچھی اچھی سیرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
دونوں جہاں کے سرور تم ہو
دین حق کے رہبر تم ہو
شمع بزم ہدایت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
عرش کی زینت تم ہی سے ہے
فرش کی نزہت تم ہی سے ہے
حسن و جمال و لطافت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
مہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے
سورج تم نے لوٹایا ہے
زورِ دستِ قدرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
نافع علت دافع کربت
تم ہو کہف روز مصیبت
رب سے اذن شفاعت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
کوئی نہیں ہے ایسا آقا
پردہ ڈھانپے جو تنگوں کا
شرم و حیا و غیرت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ
للہ خبر لو نوریؔ کی
اچھی صورت ہو نوریؔ کی
چاند سے اچھ صورت والے
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیک وسلم
مقطع
صلی اللہ صلی اللہ
سامانِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif بے ردیف
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: بے ردیف
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 198
Writer Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book Saman-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

سدرۃ المنتہیٰ؛ آسمانوں کی آخری حد کا مبارک درخت

29 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

فرش

Farsh

زمین یا عالمِ ارضی

68 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بے پایاں سخاوت

32 Kalam
Dictionary