Naat
Shah Wala Mujhe Taiba Bala Lo
شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو
Urdu Kalam
مطلع
شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو
طیبہ بلالو مجھے طیبہ بلا لو
ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالو
قدموں سے اپنے مجھ کو لگالو
صدقے میں صدقے میں صدقے بلا لو
فرقت کے مارے کو پیارے جلا لو
پیارے جلا لو مجھے پیارے جلا لو
مولیٰ جلا لو مجھے آقا جلا لو
دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر
غیروں کی الفت کو دل سے مٹا کر
شاہ والا مجھے پیارے جلا لو
اپنا بنا لو مجھے اپنا بنا لو
نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو
زار و نزار و مصیبت زدوں کو
مولیٰ نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لو
ہاں ہاں نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لو
ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مصنطر
کس واسطے ہو حیران و ششدر
دکھ درد والو سنو دکھ درد والو
طیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو
دارالشفاء طیبہ میں آؤ
جو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ
اندوہ و غم سب اپنے مٹالو
رنج و الم سب دل سے نکالو
آنکھوں میں آؤ دل میں سماؤ
پردہ اٹھاؤ جلوہ دکھاؤ
حسرت زدہ کی پیارے دعالو
حسرت نکالو مری حسرت نکالو
قربان جاؤں قربان جاؤن
سر صدقے کر کے صدقے اتاروں
قدموں میں اپنے مولیٰ بلا لو
مولیٰ بلا لو مجھے آقا بلا لو
باد مخالف تیز آرہی ہے
کشتی ہماری چکرا رہی ہے
منجدھار میں ہے مولیٰ بچا لو
پیارے بچا لو مجھے شاہا بچا لو
ڈولت ہے نیا موری بھنور میں
مولیٰ تراؤ ایکے نجر میں
موری کھبریا مورے پیا لو
موکو بچا لو پیا موکو بچا لو
تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی
اور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی
غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو
جلدی نکالو انہیں جلدی نکالو
یہ نورؔی مصنطر تیرا ثناگر
اور اس کا گھر بھر ہو حاضر در
اپنے گدا گر کو در پر بلا لو
امن و اماں سے ہمیں سرور بلا لو
مقطع
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutadarik Musamman Salim Maqtoo
Arkaan
فاعلن فاعلن فاعلن فَعِلن
Radif
لو
Zameen
بحر: متدارک مثمن سالم مقطوع؛ ردیف: لو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
49
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish