Naat
Kya Kahun Kaise Hain Pyaare Tere Pyaare Gesu
کیا کہوں کیسے ہیں پیارے تیرے پیارے گیسو
Urdu Kalam
مطلع
کیا کہوں کیسے ہیں پیارے تیرے پیارے گیسو
دونوں عارض ہیں ضحیٰ لیل کے پارے گیسو
دست قدرت نے ترے آپ سنوارے گیسو
حور سو ناز سے کیوں ان پہ نہ وارے گیسو
خاک طیبہ سے اگر کوئ نکھارے گیسو
سنبل خلد تو کیا حور بھی ہارے گیسو
سنبل طیبہ کو دیکھے جو سنوارے گیسو
سنبل خلد کے رضواں بھی نثارے گیسو
کس لئے عنبر سارا نہ ہوں سارے گیسو
گیسو کس کے ہیں یہ پیارے ہیں تمہارے گیسو
ہوں نہ کیوں رحمت حق، حق میں ہمارے گیسو
گیسو اے جان کرم ہیں یہ تمہارے گیسو
یہ گھٹا جھوم کے کعبہ کی فضا پر آئی
اڑ کے یا ابرو پہ چھائے ہیں تمہارے گیسو
ماہ تاباں پہ ہیں رحمت کی گھٹائیں چھائیں
روئے پر نور پہ یا چھائے تمہارے گیسو
سر بسجدہ ہوئے محراب خم ابرو میں
کعبۂ جاں کے جو آئے ہیں کنارے گیسو
نیر حشر ہے سر پر نہیں سایہ سرور
ہے کڑی دھوپ کریں سایہ تمہارے گیسو
سوکھ جائے نہ کہیں کشت امل اے سرور
بوندیاں لکۂ رحمت سے اتارے گیسو
اپنی زلفوں سے اگر نعل مبارک پونچھے
رضواں برکت کے لئے حور کے دھارے گیسو
گرد جھاڑی ہے ترے روضہ کی بالوں سے شہا
مشک بو کیسے نہ ہوں آج ہمارے گیسو
اب چمکتی ہے سیہ کارو تمہاری قسمت
لو جھکے اذن کے سجدے کو وہ پیارے گیسو
پیش مولائے رضا جو ہیں جھکے سجدے میں
کرتے ہیں بخشش امت کے اشارے گیسو
پھوار مستوں پہ ترے ابر کرم کی برسے
ساقیا کھول ذرا حوض کنارے گیسو
سایہ بھی چاہئے ہے مستوں کو دو چھینٹے میں
کاش ساقی کے کھلیں حوض کنارے گیسو
عنبرستاں بنے محشر کا وہ میداں سارا
کھول دے ساقی اگر حوض کنارے گیسو
بادہ و ساقی لب جو تو ہیں پھر ابر بھی ہو
ساقی کھل جائیں ترے حوض کنارے گیسو
یہ سر طور سے گرتے ہیں شرارے نورؔی
روئے پر نور پہ یا وارے ہیں تارے گیسو
مقطع
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Akhram Akhrab Makfoof Majboob
Arkaan
مفعولن مفعول مفاعیل فَعَل
Radif
گیسو
Zameen
بحر: ہزج مثمن اخرم اخرب مکفوف مجبوب؛ ردیف: گیسو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
41
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish