Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Balligh Ula Bkamaalh, Kashf Ad-Duja Bjamaalh

بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ

Urdu Kalam
مطلع
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
کہا جبریل نے با ادب، کہ خدا نے تمہیں کیا طلب
ہے تمہارے نور کا جلوہ سب، کہ تمہی تو ہو اِک حبیبِ رب
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
کیا چاک سینۂ پاک کو، کیا صاف قلب بے باک کو
ہوا حکم ہفت افلاک کو، کہ انہی پہ ہے فخر بس خاک کو
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
جو براق لے کے ہوا رواں، تو عجیب لطف رہا وہاں
وہ براق تھا جو ابھی یہاں، فقط ایک جھپک میں گیا کہاں
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
چلے لا مکاں کو مکاں سے جب، بکمالِ شوقِ لقائے رب
تھے پَرے جمائے فرشتے سب، تھا زباں پہ اُنکی بصد ادب
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
گئے کعبہ سے جو وہ قدس تک، تو زمانہ سارا گیا چمک
ہوا نُور ارض سے تا فلک، ہوا محوِ دید ہر اِک ملک
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
وہاں منتظر تھے سب انبیاء، پئے خیرِ مقدمِ مصطفیٰ﷐
تھے وہ مقتدی تو یہ مقتدا، سُنا سب نے خطبہ حضور کا
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
گئے بیتِ قدس سے جو مصطفٰے﷑، تو تھاپَل میں سدرۃ المنتہیٰ
کہا جبرئیل نے سیّدا، کہ ہے آگے رستہ حضور کا
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
یہاں رفرف آپ کے زیرِ پا، وہاں سب حجاب دئیے اُٹھا
چلی آرہی تھی یہی صدا، کہ قریب آمِرے مصطفٰے ﷐
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
سرِ عرش جلوہ کُنا ہوئے، شبِ تارِ نورِ فشاں ہوئے
وہ ورائے کون و مکاں ہوئے، تو فرشتے زمزمہ خواں ہوئے
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
ہوئے دو کماں سے قریب تر، تو ادب کے ساتھ اُٹھی نظر
یہاں عبدیت تھی کمال پر، اور علومِ حق کے کُھلے تھے در
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
تھی یہاں سے پیش تحیّتیں، تو عطا وہاں سے تھیں رحمتیں
مِلی وہ حبیب کو بر کتیں، کہ تمام بخش دیں نعمتیں
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ
جو رضائے احمدِ مجتبیٰ، وہ رضائے خلقِ کبریا
یہ ہے شان رفعتِ مصطفیٰ، کہ نہ کوئی حد ہے نہ انتہا
مقطع
بلغ العلیٰ بکمالہٖ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ، صلو علیہ وآلہٖ

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon
Arkaan فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن
Radif جمیع خصالہ صلو علیہ وآلہ
Zameen بحر: رمل مثمن مخبون؛ ردیف: جمیع خصالہ صلو علیہ وآلہ
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 50
Writer Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book Jazbat-e-Burhan
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

آسمان؛ فلک کی جمع

19 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

بلندی اور عظمت

30 Kalam
Dictionary

مجتبی

Mujtaba

چنا ہوا اور برگزیدہ

10 Kalam
Dictionary

مصطفی

Mustafa

چنا ہوا اور برگزیدہ

137 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary