Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jaan O Dil Rab Ho Qurbaan-e-Habib Kibriya

جان و دل یارب ہو قربانِ حبیب کبریا

Urdu Kalam
مطلع
جان و دل یارب ہو قربانِ حبیب کبریا
اور ہاتھوں میں ہو دامانِ حبیب کبریا
آنکھ میں ہو نور روندانِ حبیب کبریا
سر میں ہو سودا و ارمانِ حبیب کبریا
ان کے فیض نور نے کونین کو روشن کیا
دونوں عالم پر ہے احسانِ حبیب کبریا
زندگی ہو یا مجھے موت آئے دونوں حال میں
میں ہوں یا رب اور بیابانِ حبیب کبریا
کیسا فخرو ناز ہوا پنے مقدر پر اگر
سگ بنائیں مجھ کو دربانِ حبیب کبریا
اک نظر دیکھو جمالِ آفتاب ہاشمی
میری آنکھوں پر ہوا حسان حبیب کبریا
بن کے منگتا ان کے در کے شاہ عالم ہوگئے
اے زہے قسمت گدایانِ حبیب کبریا
نا رہے گور غریباںوقت ہے امداد کا
میں فدا شمع شبستان حبیب کبریا
لٹ رہی ہے ساقیٔ کوثر کے میخانہ میں مے
جوش میں ہیں آج مستانِ حبیب کبریا
صاحب لولاک کے باعث ہوئی ایجاد خلق
ماسوی اللہ سب ہے سامانِ حبیب کبریا
راہ حق میں دیکے سر قربان جاناں ہوگئے
کیوں نہ ہوں زندہ شہیدانِ حبیب کبریا
بٹتا ہے کونین مین باڑا اسی سرکار کا
ہیں زمین و آسماں خوانِ حبیب کبریا
عہد رب نے روز میثاق انبیا سے لے لیا
سر پہ لیں پھر کیوں نہ فرمانِ حبیب کبریا
کچھ نشاں پایا نہ اب تک مہرومہ چکر میں ہیں
اس قدر اونچا ہے ایوانِ حبیب کبریا
اپنی امت میں کیا اپنی جماعت میں لیا
تجھ پہ جاں قرباں احسانِ حبیب کبریا
کون ہے جو ان کے خو ان فضل سے محروم ہے
ہیں خلیل حق بھی مہما ن حبیب کبریا
جس کے بلبل ہیں ابو بکر وعمر، عثمان و علی
رشک جنت ہے وہ بستان حبیب کبریا
غار تیرہ میں جو کاٹا سانپ نے پروانہ کی
آفریں اے جاں نثارانِ حبیب کبریا
خواب مولیٰ پر نماز عصر کو قرباں کیا
ایسے ہوتے ہیں فدایانِ حبیب کبریا
ہم سیہ کاروں کی بخشش کی کوئی صورت نہیں
جز ترے اےچشم گریانِ حبیب کبریا
عقل عالم کی رسائی ان کے رتبے تک محال
ہاں خدا سے پوچھیےشانِ حبیب کبریا
تجھ سے کب ممکن ہے مدحت اے جمیلِ قادری
بس خدا خود ہے ثناخوانِ حبیب ِ کبریا
فیضِ مرشد ہے جمیل قادری تم پر کہ سب
تم کو کہتے ہیں ثنا خوانِ حبیب کبریا
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Rajaz Musamman Matwi Makhboon
Arkaan مفتَعِلن مفاعلن مفتَعِلن مفاعلن
Radif حبیب کبریا
Zameen بحر: رجز مثمن مطوی مخبون؛ ردیف: حبیب کبریا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 47
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

وہ عظیم ہستی جس کے لیے کائنات کی تخلیق ہوئی

24 Kalam
Dictionary

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

کوثر

Kausar

جنت میں حضور ﷺ کو عطا کیا گیا حوض

84 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بزرگی، مہربانی اور عطا

42 Kalam
Dictionary

روحانی برکت اور فائدہ

61 Kalam
Dictionary