Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jaan O Dil Se Tum Pe Meri Jaan Qurban Ghaus Paak

جان و دل سے تم پہ میری جان قرباں غوث پاک

Urdu Kalam
مطلع
جان و دل سے تم پہ میری جان قرباں غوث پاک
ہے سلامت تم سے میرا دین و ایماں غوثِ پاک
میں ترا ادنیٰ بھکاری تو مرا سلطان ہے
ہے قسم حق کی یہ میرا دین و ایماں غوث پاک
میں ترا مملوک تو مالک میں بندہ تو ہے شاہ
تو سلیماں اور میں مورسلیماں غوث پاک
سجدہ گاہ اولیائے دہر ہے نقش قدم
اور تری نعل مقدس تاج شاہاں غوث پاک
اولیا ہیں سب سلاطین ہم رعایأ و غلام
اولیاء سب ہیں رعیت اور سلطاں غوث پاک
ہاتھ خالی روسیہ عاصی یہ سب کچھ ہوں مگر
نام ہے تیرا مرے سینے میں پنہاں غوث پاک
آپ کی چشم کرم کا اک اشارہ ہو اگر
دوجہاں کی مشکلیں ہوجائیں آساں غوث پاک
ناز قسمت پر کروں پاؤں جہاں کی سروری
تیری چوکھٹ کا اگر بن جاؤں درباں غوث پاک
کب بلائیں اپنے در پر کب رخِ انور دکھائیں
کب نکالیں دیکھو میرے دل کا ارماں غوث پاک
میری آنکھیں تیرا گنبد تیری چوکھٹ میرا سر
میرا لاشہ اور ہوتیرا بیاباں غوث پاک
زندگی میں نزع میں مرقدحشر و نشر میں
ہر جگہ ہیں اپنے بندوں کے نگہبان غوث پاک
آپ کا نام مقدس میرے دل پر نقش ہے
میری بخشش کے لیے کافی ہے ساماں غوث پاک
ہم بھی عصیاں لے کے جائیں گے بدلینے کےلیے
حشر میں کھولیں گے جب رحمت کی دکاں غوث پاک
کوئی پوچھے پانہ پوچھے بات کچھ خطرہ نہیں
حشر میں ہیں ہم گہنگاروں کے پرساں غوث پاک
اپرسش اعمال کا ہے وقت مولیٰ المدد
نام لیووں کو چھپالو زیر داماں ماں غوث پاک
بھیجا تو نے ہی معین الدین چشتی کو یہاں
ہند میں تیرے سبب سے ہیں مسلماں غوث پاک
تیرے ہوتے ساتے آئے ہوں مسلمانوں میں ضعف
المدد یا عبدقادرشاہ جیلاں غوث پاک
کالے کالے کفر کے بادل امنڈ کر آئے ہیں
المدد یا قطب عالم شاہ جیلاں غوث پاک
لٹ رہا ہےقافلہ بغداد والے لے خبر
المدد بغداد والے شاہ جیلاں غوث پاک
لاج والے سنیوں کی لاج تیرے ہاتھ ہے
قادری منزل کے دولھا شاہ جیلاں غوث پاک
ہو رضا پر لطف تیرا ہم پر ان کا لطف ہو
ان کا داماں ہمپہ ان پر داباں غوث پاک
کیجئے امداد عزت دوجہاں کی دیجئے
ہے جمیل قادری ادنیٰ ثنا خواں غوث پاک
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif غوث پاک
Zameen بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: غوث پاک
Sanf منقبت
Script Urdu
Total Misra 45
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Manqabat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary