Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Bayaan Ho Kis Se Kamaal Muhammad Arabi

بیاں ہو کس سے کمال محمد عربی

Urdu Kalam
مطلع
بیاں ہو کس سے کمال محمد عربی
ہے بے مثال جمال محمد عربی
درود کیوں نہیں پڑھتے خموش کیسے ہو
بیان ہوتا ہے حال محمد عربی
مجال کیا ہے کہ انس وملک کریں تعریف
خدا سے پوچھیے حال محمد عربی
یہ جان کیا دو جہاں گر مجھے میسر ہوں
کروں فدا بجمال محمد عربی
نرفت لا بزبان مبارکش ہر گز
عجب ہے جو دونوال محمد عربی
زمانہ پلتا ہے اس آستان عالی سے
عجب ہے جو دونوال محمد عربی
نبی کے نام سے تھراتے ہیں شہانِ جہاں
بڑا ہے رعب و جلال محمد عربی
زیارت نبوی دید حق تعالیٰ ہے
وصال حق ہے وصال محمد عربی
الہیٰ امت عاصی مری مجھے دےڈال
یہی ہے رب سے سوال محمد عربی
لگا رہے ہیں ہمیشہ سے مہرومہ چکر
ملا نہ کوئی مثال محمد عربی
بجائے سرمہ لگاؤں اسے میں آنکھوں میں
ملے جو خاک نعال محمد عربی
میں لے کے کیا کروں حورو قصور اے رضواں
کُھبا نظر میں جمال محمد عربی
فرشتوں قبر میں مجھ سے سمجھ کے کرنا سوال
میں ہوں غلام بلا ل محمد عربی
اندھیری رات نہ ہوگی مری لحد کی کبھی
میں ہوں غلام بلال محمد عربی
گیا ہ خاروخس و خاک سے وہ بد تر ہے
نہیں ہے جس کو خیال محمد عربی
جمیلِ قادری شکر خدا کہ تو بھی ہوا
غلام عترت و آل محمد عربی
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Madeed Musamman Makhboon
Arkaan فَعِلاتن فَعِلن فَعِلاتن فَعِلن
Radif محمد عربی
Zameen بحر: مدید مثمن مخبون؛ ردیف: محمد عربی
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 33
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

امت

Ummat

کسی نبی کی پیروی کرنے والی جماعت

51 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary

درود

Durood

حضور اکرم ﷺ پر رحمت بھیجنے کی دعا

35 Kalam
Dictionary

زیارت

Ziyarat

ادب و عقیدت کے ساتھ حاضری

17 Kalam
Dictionary

جمال

Jamaal

حسن اور خوب صورتی

33 Kalam
Dictionary