Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Hamare Sar Pe Hai Saya Figan Rahmat Muhammad Ki

ہمارے سر پہ ہے سایہ فگن رحمت محمد کی

Urdu Kalam
مطلع
ہمارے سر پہ ہے سایہ فگن رحمت محمد کی
ہمارے دل میں ہے جلوہ کناں صورت محمد کی
گوارا ہی نہیں عشاق کو فرقت محمد کی
رہے دونوں جہاں میں یا خدا قربت محمد کی
زہے قسمت اشارہ پاکے ان کی چشم رحمت کا
غلاموں کو لبھا کر لے چلی جنت محمد کی
نبی کے نام لیوا آنے والے ہیں تھکے ہارے
سجائی جاتی ہے اس واسطے جنت محمد کی
گنہگاروں نہ گھبراؤ سیہ کارو نہ شرماؤ
وہ آئی مجرموں کو ڈھونڈتی رفعت محمد کی
اَغِثْنِیْ یَارَسُوْلَ اللہ کے نعرے ہیں محشر میں
رفعنا کہہ رہا ہے دیکھ لو رحمت محمد کی
فدا جان جہاں فکر دو عالم اور اکیلا دم
اسے کہتے ہیں چاہت اور یہ ہے ہمت محمد کی
ملائک روکتے ہیں اس لیے اوروں کو جنت سے
کہ لائی جائے پہلے خلد میں امت محمد کی
عرب والا چلا ہے بخشوانے اپنی امت کو
مچی ہے سارے خاص و عام میں شہرت محمد کی
کسے معلوم ہے وہ جانیں یا ان کا خدا جانے
جو ہے درگاہ حق میں عز ت و وقعت محمد کی
علوم و اولیں و آخریں کا کردیا مالک
خدا نے دھوم سے کی عرش پر دعوت محمد کی
رسائی ہو نہیں سکتی وہاں تک عقل عالم کی
خدا نے دھوم سے کی عرش پر دعوت محمد کی
اشارے سے قمر کے دو کیے سورج کو لوٹایا
زمانے میں ہے اشہر طاقت و قدرت محمد کی
بتاتا ہے یہ فرمان ھُوَ الْمُعْطِیْ اَنَا قَاسِمْ
بٹے گی حشر تک کونین میں نعمت محمد کی
فقیروں بینواؤ مانگ لو جو کچھ ضرورت ہو
جھڑکنا پھیرنا خالی نہیں عادت محمد کی
ازل میں نعمتیں تقسیم کیں جب حق تعالیٰ نے
لکھی جبریل کی تقدیر میں خدمت محمد کی
فرشتوں قبر میں اپنی سند ہمراہ لایا ہوں
یہ دیکھو دل کے آئینہ میں ہے صورت محمد کی
فدا کیوں کر نہ ہوجانِ جہاں اس سبز گنبد پر
کہ اس میں ہے سجی پیاری دلہن تربت محمد کی
ہزاروں قدسیوں کی بھیڑ ہے روضے کی جالی پر
ہزاروں آرہے ہیں چومنے تربت محمد کی
اجل جلدی نہ کر اتنی مدینے آہی پہنچے ہیں
خدا را دیکھ لینے دے ہمیں تربت محمد کی
خلاف اہلسنت سیکڑوں مذہب ہوئے پیدا
مگر غالب ہے سب ادیان پر ملت محمد کی
ابو جہلی کہے بدعت و لیکن ذکر مولد سے
دلوں میں عاشقوں کے بڑھتی ہے الفت محمد کی
اسے بدعت سمجھتا ہے تو کیوں آتا ہے محفل میں
ہمیں تو کھینچ لاتی ہے یہاں الفت محمد کی
قیام ذکر مولد میں کھڑے ہوتے ہیں منکر بھی
یہ ہے اس ذکر کی رفعت یہ ہے شوکت محمد کی
جمیلِ قادری رضوی مجھے کیوں خوف محشر ہو
کہ تیرے دل کے آئینے میں ہے صورت محمد کی
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif محمد کی
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: محمد کی
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 51
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

فرشتے

28 Kalam
Dictionary

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary