Munajat
Mustafa Khiralore Ho
مصطفیٰ خیرُالْوَرٰے ہو
Urdu Kalam
مطلع
مصطفٰی خیرُالْوَرٰے ہو
سرورِ ہر دوسَرا ہو
اپنے اچھوں کا تَصَدُّق
ہم بدوں کو بھی نباہو
کس کے پھر ہو کر رہیں ہم
گر تمہیں ہم کو نہ چاہو
بَد ہنسیں تم اُن کی خاطر
رات بھر رُوؤ کراہو
بد کریں ہر دم برائی
تم کہو ان کا بھلا ہو
ہم وہی ناشُسْتَہ رُو ہیں
تم وہی بحرِ عطا ہو
ہم وہی شایانِ رَد ہیں
تم وہی شانِ سخا ہو
ہم وہی بے شرم و بد ہیں
تم وہی کانِ حیا ہو
ہم وہی نَنگِ جَفا ہیں
تم وہی جانِ وَفا ہو
ہم وہی قابل سزا کے
تم وہی رحمِ خدا ہو
چَرخ بدلے دَہر بدلے
تم بدلنے سے وَرا ہو
اب ہمیں ہوں سَہْو حاشا
ایسی بھولوں سے جدا ہو
عمر بھر تو یاد رکھا
وقت پر کیا بھولنا ہو
وقتِ پیدایِش نہ بھولے
کَیْفَ یَنْسٰی کیوں قضا ہو
یہ بھی مولیٰ عرض کر دوں
بھول اگر جاؤ تو کیا ہو
وہ ہو جو تم پر گِراں ہے
وہ ہو جو ہرگز نہ چاہو
وہ ہو جس کا نام لیتے
دشمنوں کا دل برا ہو
وہ ہو جس کے رَد کی خاطر
رات دن وَقْفِ دُعا ہو
مر مٹیں برباد بندے
خانہ آباد آگ کا ہو
شاد ہو اِبلیس مَلْعُوں
غم کسے اس قَہر کا ہو
تم کو ہو وَ اللہ تم کو
جان و دل تم پر فدا ہو
تم کو غم سے حق بچائے
غم عَدُوّ کو جاں گَزا ہو
تم سے غم کو کیا تعلق
بیکسوں کے غم زِدا ہو
حق درُودیں تم پہ بھیجے
تم مُدام اس کو سراہو
وہ عطا دے تم عطا لو
وہ وہی چاہے جو چاہو
بر تو اُو پاشَدْ تو بر ما
تا اَبد یہ سِلسلہ ہو
مقطع
کیوں رضاؔ مشکل سے ڈریئے
جب نبی مشکل کُشا ہو
Kalam Details
Radif
و
Total Ashaar
27
Total Misra
54
Writer
Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book
Hadaiq-e-Bakhshish
Category
Munajat
Topics
Allah
Dua-o-Munajat
Rasool-e-Kareem