Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Hamd

Muzhda Rahmat Haq Hm Ko Snane Wale

مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے

Urdu Kalam
مطلع
مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے
مرحبا آتشِ دوزخ سے بچانے والے
جتنے اللہ نے بھیجے ہیں نبی دنیا میں
تیری آمد کی خبر سب ہیں سنانے والے
مجھ سے ناشاد کو پہنچا دے دَرِ احمد تک
میرے خالق میرے بچھڑوں کے ملانے والے
دلِ ویرانۂ عاشق کو بھی کیجئے آباد
میرے محبوب مَدینے کے بسانے والے
کوئی پہنچا نہ نبی رتبۂ عالی کو ترے
مرحبا! خلد کی زنجیر ہلانے والے
بعد مردن مجھے دِکھلائیں گے جلوہ اپنا
قبر تیرہ میں مرے شمع دکھانے والے
مقطع
قبر میں آپ کو دیکھا تو رضاؔ نے یہ کہا
دیکھئے! آئے وہ مردوں کو جلانے والے

Kalam Details

Radif ے
Total Ashaar 7
Total Misra 14
Writer Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish