Naat
Un Ke Rauzay Pe Bahaaroon Ki Woh Zebaai Hai
اُن کے روضے پہ بہاروں کی وہ زیبائی ہے
Urdu Kalam
مطلع
اُن کے روضے پہ بہاروں کی وہ زیبائی ہے
جیسے فردوس پہ فردوس اُتر آئی ہے
پاؤں چھو جائے تو پتھر کا جگر موم کرے
ہاتھ لگ جائے تو شرمندہ مسیحائی ہے
جانے کیوں عرش کی قندیل بجھی جاتی ہے
ان کے جلووں میں نظر جب سے نہا آئی ہے
مل گئی ہے سرِ بالیں جو قدم کی آہٹ
روح جاتی ہوئی شرما کے پلٹ آئی ہے
مقطع
سر پہ سر کیوں نہ جھکیں ان کے قدم پہ ارؔشد
اک غلامی ہے تو کونین کی آقائی ہے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
ہے
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: ہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
10
Writer
Allama Arshad Al-Qadri
Book
Izhar-e-Aqeedat