Naat
Pyaar Se Tum Ko Farishton Ne Jgaayaa Hoga
پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا
Urdu Kalam
مطلع
پیار سے تم کو فرشتوں نے جگایا ہوگا
اور جنّت کی بہاروں میں سلایا ہوگا
تیری ٹھوکر میں جو آیا اسے ٹھوکر نہ لگی
کیا گرے گا وہ جسے تو نے سنبھالا ہوگا
قبر بھی منزلِ عشاقِ نبی ہے، یارو!
کہ وہیں چہرۂ زیبا کا نظارا ہوگا
شمعِ عشقِ رخِ شہ ساتھ گئی ہے جب تو
روز و شب مرقدِ نوری میں اُجالا ہوگا
کہہ کہ لبیک یہ دنیا جو سمٹ آئی ہے
آپ نے مرقدِ اَنور سے پکارا ہوگا
اپنی دنیا میں جو محبوب سے تنہا نہ رہا
منزلِ قبر میں کیوں کر وہ اکیلا ہوگا
آستانے سے چلے جائیں تہی دامن ہم
اُن کی غیرت کو بھلا کیسے گوارا ہوگا
مقطع
مصطفیٰ کی جو رضا بن کے گیا ہے ارؔشد
اُس کے اعزاز میں کیا جانیے کیا کیا ہوگا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
ہوگا
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: ہوگا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
16
Writer
Allama Arshad Al-Qadri
Book
Izhar-e-Aqeedat