Naat
Tasalli Dil-e-naashaad Farmai Nahin Jaati
تسلئ دلِ ناشاد فرمائی نہیں جاتی
Urdu Kalam
مطلع
تسلئ دلِ ناشاد فرمائی نہیں جاتی
حضور اب خواب میں بھی شکل دکھلائی نہیں جاتی
نہیں جاتا مرا شوقِ تلاش کوچۂ جاناں
نہیں جاتی تمنائے جبیں سائی نہیں جاتی
ضرورتِ ہے کمالِ جذب کی راہِ محبت میں
زمین کوچۂ جاناں کہاں پائی نہیں جاتی
مرے آقاﷺ تری امت سے بخت و وقت روٹھے ہیں
یہ گھتی ایسی الجھی ہے کہ سلجھائی نہیں جاتی
کہاں وہ شوقِ اظہار تمنائے دل محزوں
کہاں اک بات بھی ہونٹوں پہ اب لائی نہیں جاتی
تعالیٰ اللہ زیبائی وجہِ احمدِ مرسل
کہ جلوے لا تُعدَ ہیں پھر بھی یکتائی نہیں جاتی
مقطع
اگرچہ ہاتھ خالی ہیں مگر ہر شے کے والی ہیں
خلیؔل ان کے گدا کی شانِ دارائی نہیں جاتی
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif
نہیں جاتی
Zameen
بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: نہیں جاتی
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
14
Writer
Mufti Muhammad Khaleel Barkati
Book
Jamal-e-Khaleel