Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jo Hain Habib-e-Khaliq Bartar Woh Aa Gaye

جو ہیں حبیبِ خالق برتر وہﷺ آگئے

Urdu Kalam
مطلع
جو ہیں حبیبِ خالقﷺ بر تر وہﷺ آگئے
جشنِ سرور و نور ہے گھر گھر وہﷺ آگئے
لب تشنہ! دیکھ ساقئ کوثر وہﷺ آگئے
رحمت کا بادہ خانہ بہ ساغر وہﷺ آگئے
نغمہ ہے بلبلوں کی زباں پر وہﷺ آگئے
بولی کلی گلوں سے چٹک کر وہﷺ آگئے
وقفِ پیامِ عید چمن میں صبا ھے آج
جو ہیں بہارِ حسنِ گُلِ تَر وہﷺ آگئے
دیتی ہے شاخ، شاخ کو پیغامِ تہنیت
کہتا ہے پھول، پھول سے ہنس کر وہﷺ آگئے
بھرتے ہیں رات دن جو فقیروں کی جھولیاں
کرتے ہیں جو گدا کو تو نگر وہﷺ آگئے
قسمت پہ اپنی آج ہیں نازاں گناہگار
کہتے ہیں جن کو شافعِ محشر وہﷺ آگئے
جانِ حزیں کا چَین، سکونِ شکستہ دِل
جو ہیں قرارِ خاطرِ مضطر وہﷺ آگئے
مقطع
روشن ہے جن کے نام سے اسلام کا چراغ
جو حق کے نازنین ہیں اختؔر وہﷺ آگئے

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Mahzoof
Arkaan مفعول فاعلاتن مفعول فاعلن
Radif وہ آگئے
Zameen بحر: مضارع مثمن اخرب محذوف؛ ردیف: وہ آگئے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 18
Writer Syed Marghoob Akhtar Al-Hamidi
Book Naat Mahal
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کوثر

Kausar

جنت میں حضور ﷺ کو عطا کیا گیا حوض

84 Kalam
Dictionary

سفارش اور شفاعت کرنے والا

41 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

مضطر

Muztar

بے قرار اور سخت مجبور

24 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary