Naat
Gaye Laamakan Ko Chamakte Chamakte
گئے لامکاں کو چمکتے چمکتے
Urdu Kalam
مطلع
چمکتے چمکتے
گئے لامکاں کو چمکتے چمکتے
ہوئی واپسی پھر دمکتے دمکتے
صبا لائی شاید مدینے کی خوشبو
میری سانس چل دی اٹکتے اٹکتے
مجھے پھر بلایا نبیﷺ نے مدینے
میں چلتا گیا دل دھڑکتے دھڑکتے
جو تکتا رہا چہرۂ مصطفیﷺ کو
ہوئی دید پلکیں جھپکتے جھپکتے
نبیﷺ نے نگاہِ کرم ایسی ڈالی
گُنَہ جل گئے سب سلگتے سلگتے
نزع میں رخِ مصطفیٰﷺ کو جو دیکھا
میری روح چلدی مہکتے مہکتے
مجھے روزِ محشر پکارا نبیﷺ نے
قرار آگیا پھر مچلتے مچلتے
نبیﷺ کی شفاعت ہی بس کام آئی
میں جنت میں پہنچا لہکتے لہکتے
گناہوں میں ڈوبا تھا حافؔظ تمہارا
مقطع
تمہیں دیکھا، ابھرا، سنبھلتے سنبھلتے
۱۲ رجب المرجب ۱۴۳۶ھ ۲ مئی ۲۰۱۵ء نزیل ماریشس
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Arkaan
فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif
بے ردیف
Zameen
بحر: متقارب مثمن سالم؛ ردیف: بے ردیف
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat