Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Woh Maah Arab Aaj Kaaba Mein Chamka

وہ ماہ عرب آج کعبہ میں چمکا

Urdu Kalam
مطلع
وہ ماہ عرب آج کعبہ میں چمکا
جو مالک ہے سارے عرب و عجم کا
نہ ہوتا اگر وہ تو کچھ بھی نہ ہوتا
یہ جلوہ ہے عالم میں سب اس کے دم کا
ہوا اس طرف رحمتِ حق کا دورہ
جدھر ہوگیا ایک پھیرا کرم کا
میں اس عدل و انصاف و رحمت کے قرباں
مٹا نام عالم سے ظلم و ستم کا
کیا سارے عالم کو سرشار و حدت
اٹھا دور دنیا سے کفرو صنم کا
ملی ہم کو اسلام و ایماں کی دولت
یہ ہے فیض سب تیرے جو داتم کا
ہے کافی ہمارے لیے دو جہاں میں
اشارہ فقط تیری چشم کرم کا
عرب والے آقا کی دی جب دوہائی
اسی دم ہوا رنگ فق ہر الم کا
یہاں پر لحد میں قیامت میں پل پر
سہارا ہے بس اک شفیع الامم کا
عرب کے قمر مجھ کو صورت دکھا دو
میں دنیا میں مہمان ہوں کوئی دم کا
خدا نے انہیں لا مکاں میں بلایا
بیاں کس سے ہو ان کے جاہ ستم کا
جو رضواں مدینے کو دیکھیں تو کہہ دیں
کہ نقشہ ہے بالکل یہ باغ ارم کا
ترے علم و سمع و بصیرت کا منکر
وہابی ہے کمبخت اندھا جنم کا
کہے شرک جس کو اسی میں ہو شامل
ادھر میں ہے کیا ٹھیک تیرے دھرم کا
جمیل اپنے آقا کا مدحت سرا ہے
کرم ہے رضا کی نگاہِ کرم کا
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Qareeb Musaddas Akhrab Makfoof
Arkaan مفعول مفاعیل فاعلاتن
Radif کا
Zameen بحر: قریب مسدس اخرب مکفوف؛ ردیف: کا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 31
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

شفیع

Shafee-e-

شفاعت فرمانے والا

51 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

کرم

Karam

مہربانی اور بخشش

280 Kalam
Dictionary

روحانی برکت اور فائدہ

61 Kalam
Dictionary

مالک، سردار اور بزرگ

108 Kalam
Dictionary