Naat
Syedi Ghaus Azam, Salaam Alaik
سیّدی غوث اعظم، سلامٌ علیک
Urdu Kalam
مطلع
سیّدی غوث اعظم، سلامٌ علیک
میرے آقائے اکرم، سلامٌ علیک
نام ہے عبد قادر، لقب محئ دین
حق کے ہیں سرّاعظم، سلامٌ علیک
گردنیں اولیاء کی ہیں تیرا قدم
اے ولئ معظم، سلامٌ علیک
آپ کے پاک دامن سے جو بندھا
آخرت سے ہے بے غم، سلامٌ علیک
آپ کو جس نے اپنا وسیلہ کیا
آپ ہیں اُس کے ہم دم، سلامٌ علیک
اپنی قدرت سے بگڑی بنا دیجئے
اے محئ مکرم، سلامٌ علیک
آپ ہی درد کا میرے درمان ہیں
رکھئے زخموں پہ مرہم، سلامٌ علیک
ہم بھلے ہیں بُرے ہیں تمہارے ہی ہیں
کس کے در جائیں اب ہم، سلامٌ علیک
ہم غلاموں کی اب لاج رکھ لیجئے
آج دنیا ہے برہم، سلامٌ علیک
شئً لِلّٰہ یاعبدِ قادر مدد!
ہے مِرا وردِ پیہم، سلامٌ علیک
ہم پہ ہر سمت سے ہے ہجومِ الَم
المدد غوثِ اعظم، سلامٌ علیک
مقطع
اپنے بُرہانؔ کو یا غوث کر دیجئے
مستقل اور محکم، سلامٌ علیک
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Jadeed Musaddas Salim
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن مستفعلن
Radif
سلام علیک
Zameen
بحر: جدید مسدس سالم؛ ردیف: سلام علیک
Sanf
سلام
Script
Urdu
Total Misra
24
Writer
Burhan-e-Millat Burhan-ul-Haq Jabal Puri
Book
Jazbat-e-Burhan