Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Habib Khuda Nazara Karun Mein

حبیب خدا نظارا کروں میں

Urdu Kalam
مطلع
حبیب خدا نظارا کروں میں
دل و جان ان پر نثار کروں میں
تری کفش پا یوں سنوارا کروں میں
کہ پلکوں سے اس کو بہارا کروں میں
تری رحمتیں عام ہیں پھر بھی پیارے
یہ صدمات فرقت سہارا کروں میں
مجھے اپنی رحمت سے تو اپنا کر لے
سوا تیرے سب سے کنارا کروں میں
میں کیوں غیر کی ٹھوکریں کھانے جاؤں
ترے در سے اپنا گزارا کروں میں
سلاسل مصائب کے ابرو سے کاٹو
کہاں تک مصائب گوارا کروں میں
خدا را اب آؤ کہ دم ہے لبوں پر
دم واپسیں تو نظارا کروں میں
ترے نام پر سر کو قربان کر کے
ترے سر سے صدقہ اتارا کروں میں
یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروروں
ترے نام پر سب کو وارا کروں میں
مجھے ہاتھ آئے اگر تاج شاہی
تری کفش پا پر نثارا کروں میں
ترا ذکر لب پر خدا دل کے اندر
یونہی زندگانی گزارا کروں میں
دم واپسیں تک ترے گیت گاؤں
محمد محمد پکارا کروں میں
ترے در کے ہوتے کہاں جاؤں پیارے
کہاں اپنا دامن پسارا کروں میں
مرا دین و ایماں فرشتے جو پوچھیں
تمہاری ہی جانب اشارا کروں میں
خدا ایسی قوت دے میرے قلم میں
کہ بدمذہبوں کو سدھارا کروں میں
جو ہو قلب سونا تو یہ ہے سہاگا
تری یاد سے دل نکھارا کروں میں
خدا ایک پر ہو تو اک پر محمد
اگر قلب اپنا دو پارا کروں میں
خدا خیر سے لائے وہ دن بھی نورؔی
مدینے کی گلیاں بہارا کروں میں
صبا ہی سے نورؔی سلام اپنا کہہ دے
سوا اس کے کیا اور چارا کروں میں
مقطع
سامانِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Khafeef Musaddas Makhboon Mahzoof
Arkaan فاعلاتن مفاعلن فَعِلن
Radif کروں میں
Zameen بحر: خفیف مسدس مخبون محذوف؛ ردیف: کروں میں
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 39
Writer Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book Saman-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary

نثار

Nisaar

قربان اور فدا

27 Kalam
Dictionary

کسی کی برکت کے طفیل

24 Kalam
Dictionary

صبح کی نرم ہوا

11 Kalam
Dictionary