Naat
Aap Ki Aaqa Shaan Nirali Har Saat Hai Aali Aali
آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی
Urdu Kalam
مطلع
عالی عالی
آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی
آپﷺ کی مدحت گوشہ گوشہ پتّہ پتّہ ڈالی ڈالی
آپﷺ سے پہلے تھا جو اندھیرا ہر سُو عالم نفرت جیسا
آپﷺ کا روشن چہرہ چمکا بھاگی بدلی کالی کالی
آپﷺ جو آئے عزّت آئی بخشش آئی غیرت آئی
نور بھی آیا رحمت آئی دل تھے پہلے خالی خالی
سارے گلشن آپﷺ سے مہکے سارے عالم آپﷺ سے چمکے
مظلوموں نے آپﷺ سے پایا آپﷺ سبھی کے وَالی وَالی
ایک نبی کا گنبد ہی ہے جس سے سَبْ پُرْ نور ہوا ہے
اس گنبد کے سائے میں ہے ہر ہر گنبد جالی جالی
باغ کے ہر غنچے میں کلی میں حسنِ نبیﷺ کے جلوے ہیں
وصفْ نبیﷺ میں گُم ہے گلشن پودا پودا بالی بالی
غور سے حافؔظ تو بھی سُن لے گونج جہاں میں کس کی ہے
مقطع
ذکر خدا ہے ذکر نبیﷺ ہے پتّی پتّی ڈالی ڈالی
(۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸ء نزیل موریشس
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Hazaj Musamman Akhrab Majboob
Arkaan
مفعول مفاعیلن مفعول فَعَل
Radif
بے ردیف
Zameen
بحر: ہزج مثمن اخرب مجبوب؛ ردیف: بے ردیف
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
16
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat