Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Jo Tera Tifl Hai Kamil Hai Ya Ghaus

جو تیرا طفل ہے کامل ہے یا غوث

Urdu Kalam
مطلع
جو تیرا طفل ہے کامل ہے یا غوث
طُفیلی کا لقب واصل ہے یا غوث
تصوّف تیرے مکتب کا سبق ہے
تَصرّف پر تِرا عامل ہے یا غوث
تِری سَیرِ اِلَی اللہ ہی ہے فِی اللہ
کہ گھر سے چلتے ہی مُوصل ہے یا غوث
تو نورِ اوّل و آخر ہے مولیٰ
تو خیرِ عاجل و آجل ہے یا غوث
ملک کے کچھ بشر کچھ جن کے ہیں پیر
تو شیخِ عالی و سافل ہے یا غوث
کتابِ ہر دل آثارِ تَعرّف
تِرے دفتر ہی سے ناقل ہے یا غوث
فُتُوْحُ الْغَیْب اگر روشن نہ فرمائے
فُتُوْحَات و فُصُوْص آفل ہے یا غوث
تِرا منسوب ہے مرفوع اس جا
اضافت رفع کی عامل ہے یا غوث
تِرے کامی مشقّت سے بَری ہیں
کہ بر تر نصب سے فاعل ہے یا غوث
اَحَد سے احمد اور احمد سے تجھ کو
کُنْ اور سب کُنْ مَکُنْ حاصل ہے یاغوث
تِری عزّت، تِری رفعت، تِرا فضل
بِفَضْلِہٖ افضل و فاضل ہے یا غوث
تِرے جلوے کے آگے منطقہ سے
مہ و خور پر خطِ باطل ہے یا غوث
سیاہی مائل اس کی چاندنی آئی
قمر کا یوں فلک مائل ہے یا غوث
طلائے مہر ہے ٹکسال باہر
کہ خارج مرکزِ حامل ہے یا غوث
تو برزخ ہے برنگِ نونِ منّت
دو جانب متصل واصل ہے یا غوث
نبی سے آخذ اور اُمّت پہ فائض
اُدھر قابل اِدھر فاعل ہے یا غوث
نتیجہ حدِّ اَوسط گر کے دے اور
یہاں جب تک کہ تو شامل ہے یا غوث
اَلَا طُوْبٰی لَکُمْ ہے وہ کہ جن کا
شبانہ روز وردِ دل ہے یا غوث
عجم کیسا، عرب حل کیا، حرم میں
جمی ہر جا تِری محفل ہے یا غوث
ہے شرحِ اسمِ اَلْقَادر تِرا نام
یہ شرح اس متن کی حامل ہے یا غوث
جبینِ جبہ فرسائی کا صندل
تِری دیوار کی کہگل ہے یا غوث
بجا لایا وہ امرِ سَارِعُوْا کو
تری جانب جو مستعجل ہے یا غوث
تِری قدرت تو فطریّات سے ہے
کہ قادر نام میں داخل ہے یا غوث
تَصرّف والے سب مظہر ہیں تیرے
تو ہی اس پردے میں فاعل ہے یا غوث
رضؔا کے کام اور رُک جائیں حاشا!
تِرا سائل ہے تو باذل ہے یا غوث
مقطع
حدائقِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musaddas Mahzoof
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن فعولن
Radif ہے یا غوث
Zameen بحر: ہزج مسدس محذوف؛ ردیف: ہے یا غوث
Sanf منقبت
Script Urdu
Total Misra 51
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Manqabat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

برزخ

Barzakh

دنیا اور آخرت کے درمیان کا عالم

3 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

بزرگی، مہربانی اور عطا

42 Kalam
Dictionary

بلندی اور عظمت

30 Kalam
Dictionary

امت

Ummat

کسی نبی کی پیروی کرنے والی جماعت

51 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary