Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Pesh-e-haq Muzda Shafaat Ka Sunaate Jaayein Ge

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے

Urdu Kalam
مطلع
پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے
آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے
دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ
ہم سے پیاسوں کے لئے دریا بہاتے جائیں گے
کُشتگانِ گرمیِ محشر کو وہ جانِ مسیح
آج دامن کی ہوا دے کر جِلاتے جائیں گے
گُل کِھلے گا آج یہ اُن کی نسیمِ فیض سے
خون روتے آئیں گے ہم مسکراتے جائیں گے
ہاں چلو حسرت زدو سنتے ہیں وہ دن آج ہے
تھی خبر جس کی کہ وہ جلوہ دکھاتے جائیں گے
آج عیدِ عاشقاں ہے گر خدا چاہے کہ وہ
ابروئے پیوستہ کا عالم دکھاتے جائیں گے
کچھ خبر بھی ہے فقیرو! آج وہ دن ہے کہ وہ
نعمتِ خلد اپنے صدقے میں لٹاتے جائیں گے
خاک اُفتادو! بس اُن کے آنے ہی کی دیر ہے
خود وہ گر کر سجدے میں تم کو اُٹھاتے جائیں گے
وسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو
جرم کُھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے
لو وہ آئے مسکراتے ہم اسیروں کی طرف
خرمنِ عصیاں پر اب بجلی گراتے جائیں گے
آنکھ کھولو غمزدو! دیکھو وہ گریاں آئے ہیں
لوحِ دل سے نقشِ غم کو اب مٹاتے جائیں گے
سوختہ جانوں پہ وہ پرجوش رحمت آئے ہیں
آبِ کوثر سے لگی دل کی بجھاتے جائیں گے
آفتاب اُن کا ہی چمکے گا جب اوروں کے چراغ
صِر صِرِ جوشِ بَلا سے جھلملاتے جائیں گے
پائے کوباں پل سے گزریں گے تِری آواز پر
رَبِّ سَلِّمْ کی صَدا پر وَجد لاتے جائیں گے
سرورِ دیں لیجے اپنے ناتوانوں کی خبر
نفس و شیطاں، سیّدا! کب تک دباتےجائیں گے
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولیٰ کی دھوم
مِثل فارس نجد کے قلعےگراتے جائیں گے
خاک ہوجائیں عَدُو جل کر مگر ہم تو رؔضا
دم میں جب تک دم ہے ذکر اُن کا سناتےجائیں گے
مقطع
حدائقِ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif گے
Zameen بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: گے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 35
Writer Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book Hadaiq-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

کوثر

Kausar

جنت میں حضور ﷺ کو عطا کیا گیا حوض

84 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary

محشر

Mahshar

قیامت میں جمع ہونے کا میدان

155 Kalam
Dictionary

حشر

Hashr

قیامت کے دن دوبارہ اٹھایا جانا

139 Kalam
Dictionary

نافرمانیاں اور گناہ

59 Kalam
Dictionary