Naat
Kafsh-e- Paa Un Ki Rakhoon Sar Pe To Paon Izzat
کفش پا ان کی رکھوں سر پہ تو پاؤں عزت
Urdu Kalam
مطلع
رباعیات
کفش پا ان کی رکھوں سر پہ تو پاؤں عزت
خاک پا ان کی ملوں منہ پہ تو پاؤں طلعت
طیبہ کی ٹھنڈی ہوا آئے تو پاؤں فرحت
قلب بے چین کو چین آئے تو جاں کو راحت
منظور نظر ہے بس ثنائے سرکار
جان دو جہاں کی جو ہیں سر ہر کار
نورؔی کافی ہے دو جہاں میں مجھ کو
مقبول اگر ہوں ان کو مرے افکار
گل ہائے ثنا سے مہکتے ہوئے ہار
سقم شرعی سے ہیں منزہ اشعار
دشمن کی نظر میں یہ نہ کھٹکیں کیونکر
ہیں پھول مگر ہیں چشم اعدا میں خار
حد بھر کا زیاں کار سیہ کار ہوں میں
امت میں بڑا سب سے گنہگار ہوں میں
پر دل کو ہے اپنے اس سے ڈھارس
فرماتا ہے اللہ کہ غفار ہوں میں
بدکار ہوں مجرم ہوں سیہ کار ہوں میں
اقرار ہے اس کا کہ گنہگار ہوں میں
بایں ہمہ ناری نہیں نوری ہوں حضور
مومن ہوں تو فردوس کا حقدار ہوں میں
ظالم ہوں جفا کار و ستم گر ہوں میں
عاصی و خطا کار بھی حد بھر ہوں میں
یہ سب ہے مگر پیارے تری رحمت سے
سنی ہوں مسلمان مقرر ہوں میں
دنیا تو یہ کہتی ہے سخنور ہوں میں
ارے شعراء کا آج سرور ہوں میں
میں یہ کہتا ہوں یہ غلط ہے سو بار غلط
مقطع
سچ تو ہے یہی کہ سب سے احقر ہوں میں
سامانِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
ہوں میں
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: ہوں میں
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
30
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish