Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Bas Qalb Woh Aabaad Hai Jis Mein Tumhari Yaad Hai

بس قلب وہ آباد ہے جس میں تمہاری یاد ہے

Urdu Kalam
مطلع
بس قلب وہ آباد ہے جس میں تمہاری یاد ہے
جو یاد سے غافل ہوا ویران ہے برباد ہے
رنج و الم میں مبتلا وہ ہے جو تجھ سے پھر گیا
بے فکر وہ غم سے رہا جس دل میں تیری یا دہے
اے بندگان محی دیں دل سے ذرا فریاد ہو
بغداد کا فریا درس تو برسرِ امداد ہے
محبوب سبحانی ہوتم مقبول ربّانی ہوتم
بندہ تمہارا جو ہوا وہ نار سے آزادہے
ہوں نام لیوا آپ کا عاصی سہی مجرم سہی
مجھ پُر خطا کے واسطے سہر کا کیا ارشاد ہے
بغدادکی گلیوں میں ہوآقامیرالاشہ پڑا
ٹھوکرلگاکرتم کہویہ بندہ آزادہے
کیوں پوچھتے ہو قبر میں مجھ سے فرشتوں دم بدم
لو دل کے اندر دیکھ لو غوث الوریٰ کی یاد ہے
جب روبرو قہار کے دفتر کھلیں اعمال کے
کہنا خدائے پاک سے یہ بندۂ آزاد ہے
مشکل پڑی جو سامنے آئی ندا بغداد سے
میں ہوں حمایت پر تری بندے تو کیوں ناشاد ہے
افکار میں ہوں مبتلا کوئی نہیں تیرے سوا
یا عبدقادر محی دیں فریاد ہے فریاد ہے
اُٹھ بیٹھ گنبد سے ذرا چمکا دے بختِ اسلام
یا عبدقادر محی دیں فریاد ہے فریاد ہے
تاریک شب ،چوروں کا بن ،ساتھی نہ کوئی راہبر
بغداد کے روشن قمر فریاد ہے فریاد ہے
قسمت ہی کھل جائے مری گر اے جمؔیل قادری
آئےخبر بغداد سے عرضی پہ تیری صاد ہے
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Rajaz Musamman Salim
Arkaan مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن
Radif ہے
Zameen بحر: رجز مثمن سالم؛ ردیف: ہے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 27
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

3 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

فریاد

Faryaad

درد بھری پکار

45 Kalam
Dictionary