Naat
Nuzool Arsh-e-Mualla Se Bahaaroon Ka
نزول عرشِ معلّٰی سے بہاروں کا
Urdu Kalam
مطلع
نزول عرشِ معلّٰی سے بہاروں کا
پھر آج سوئے حرم رُخ ہے بادہ خواروں کا
کہاں نباہ ہے ہم آفتوں کے ماروں کا
درِ حضورﷺ سہارا ہے بے سہاروں کا
فضول ذکر ہے فردوس کی بہاروں کا
نظر نواز ہے جلوہ عرب کے خاروں کا
ہیں سجدہ ریز حبیبِ خداﷺ کے کوچے میں
دماغ عرشِ بریں پر ہے خاکاروں کا
یہی اِک آس حضوری کا اب سہارا ہے
کہ تم نے دل نہیں توڑا امیدواروں کا
ہیں زیرِ سایۂ زلفِ حبیب محشرﷺ میں
کوئی یہ اوج تو دیکھے سیاہ کاروں کا
خود اپنے دستِ کرم سے پلا رہے ہیں حضورﷺ
اِک ازدحام ہے کوثر پہ مَے گساروں کا
کچھ ایسی شانِ کرم حشر میں تھی آقا کی
نظر اٹھی تو بھَلا ہوگیا ہزاروں کا
مقطع
رضؔا کا لطف و کرم کیوں نہ تجھ پہ ہو اختؔر
کہ تو غلام ہے خادم ہے چار یاروں کا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Jameel Murabba Salim
Arkaan
مَفاعلاتن مَفاعلاتن
Radif
کا
Zameen
بحر: جمیل مربع سالم؛ ردیف: کا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
18
Writer
Syed Marghoob Akhtar Al-Hamidi
Book
Naat Mahal