Naat
Ibtidaao Intihaaye Mustafa
ابتداو انتہائے مصطفٰیﷺ
Urdu Kalam
مطلع
ابتدا و انتہائے مصطفیٰ
جانتا ہے بس خدائے مصطفیٰ
خاک پا اس کی ہے جنت کا عبیر
دل سے ہے جو خاک پائے مصطفیٰ
ہشت جنت شش جہت ہفت آسماں
سب ہوئے پیدا برائے مصطفیٰ
ماسوائے حق جو ہیں فانی ہیں سب
حق کہاں ہیں ماسوائے مصطفیٰ
لا مکاں میں ہم نشین حق ہوئے
کس قدر برتر ہے پائے مصطفیٰ
مصطفیٰؐ ہیں خلق کے حاجت روا
ہے خدا حاجت روائے مصطفیٰ
اولیا سارے قضائے انبیا
انبیا ہیں سب قضائے مصطفیٰ
حشر میں گھیرے تھے کیا مجھ کو گناہ
چل دیے جس وقت آئے مصطفیٰ
فقر سے شاہی سے مطلب کچھ نہیں
میں ہوں راضی جو رضائے مصطفیٰ
مشکلیں کیا نزع میں آساں ہوئیں
وقت پر تشریف لائے مصطفیٰ
طور کا جلوہ تھا جلوہ آپ کا
لن ترانی تھی صدائے مصطفیٰ
جان حضرت جان تن حضرت کا تن
دست و پا ہیں دست و پائے مصطفیٰ
اولیا و انبیا محشر کے دن
سب کریں گے اقتدائے مصطفیٰ
ہے عجب کشور مرے دل کا امیرؔ
دل میں والی ہے ولائے مصطفیٰ
مقطع
کلام:
امیر مینائ
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Khafeef Musaddas Makhboon Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن مفاعلن فَعِلن
Radif
مصطفی
Zameen
بحر: خفیف مسدس مخبون محذوف؛ ردیف: مصطفی
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
30
Writer
Ameer Minai
Book
Ghair Matboo Kalam - Ameer Minai