Naat
Aah Poora Mere Dil Ka Kabhi Arman Hoga
آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگا
Urdu Kalam
مطلع
آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگا
کبھی دل جلوہ گہ سرور خوباں ہوگا
میرے دل پر جو کبھی جلوۂ جاناں ہوگا
لمعۂ نور مرے رخ سے نمایاں ہوگا
جلوۂ مصحف رخ دل میں جو پنہاں ہوگا
پارے پارے میں مرے قلب کے قرآں ہوگا
چوندھ جائے گی تری آنکھ بھی مہر محشر
ان کے ذرہ کو جو دیکھے گا پریشاں ہوگا
حسن وہ پایا ہے خورشیدِ رسالت تو نے
تیرے دیدار کا طالب مہ کنعاں ہوگا
جلوۂ حسن جہاں تاب کا کیا حال کہوں
آئینہ بھی تو تمہیں دیکھ کے حیراں ہوگا
کون پوچھے گا بھلا روز جزا وہ بھی مجھے
ان کی رحمت کے سوا کوئی بھی پرساں ہوگا
چاک تقدیر کو کیا سوزن تدبیر سئے
لاکھ وہ بخیہ کرے چاک گریباں ہوگا
مجھ کو دعویٰ نہیں عصمت کا مگر بے موقع
عیب جوئی نہ کرے گا جو سخنداں ہوگا
دل دشمن کے لئے تیغِ دو پیکر ہے سخن
چشم حاسد کو مرا شعر نمک داں ہوگا
مقطع
عمر ساری تو کٹی لہو میں اپنی نوریؔ
کب مدینے کی طرف کوچ کا ساماں ہوگا
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Makhboon Mahzoof Maqtoo
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
Radif
ہوگا
Zameen
بحر: رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع؛ ردیف: ہوگا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
22
Writer
Mufti-e-Azam Mustafa Raza Noori
Book
Saman-e-Bakhshish