Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Chalo Madine Chalo Madine Qadam Qadam Se Mila Mila Kar

چلو مدینے چلو مدینے قدم قدم سے ملا ملا کر

Urdu Kalam
مطلع
چلو مدینے چلو مدینے قدم قدم سے ملا ملا کر
بلا رہے ہیں وہ پھر حرم میں عطائیں اپنے بڑھا بڑھا کر
انہیں کے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں ‘ انہیں کی خیرات کھا رہے ہیں
بجھا رہے ہیں وہ پیاس میری‘ طلب سے بڑھ کر پلا پلا کر
میں فرمان جاوُکَٔ رب کا لے کر چلوں گا محشر میں تیز ہوکر
قریب جاؤں گا میں بھی اُن کے روکاوٹوں کو ہٹا ہٹا کر
کھلیں گے میرے عمل کے دفتر  ‘  خدائے برتر کے روبرو جب
منا ہی لوں گا کریم رب کو ‘ نبی ﷺ کی نعتیں سناسنا کر
میرے عمل میں کمی جو ہوگی نبی رحمت شفیعِ امت ﷺ
کریم رب کے کریم سرورﷺ ‘ بھریں گے پلّہ ہلا ہلا کر
کرم جو رہتا ہے خاص مجھ پر ‘ عنایتوں کا سخاوتوں کا
مدینے جاؤں گا ہر طرح کے ‘ میں فاصلوں کو مٹا مٹا کر
کرم کی خیرات لوٹنے کو میں جب بھی جاؤں گا سوئے طیبہ
زمین طیبہ کو چوم لوں گا لبوں کو اپنے جما جما کر
ہمیشہ محروم ہی رہیں گے کبھی نہ عزت کو وہ چھوئیں گے
نبی ﷺ کر در سے ہٹے ہیں دیکھو جو فاصلوں کو بڑھا بڑھا کر
انہی کا صدقہ انہی کی بخشش ‘ انہی کی خیرات کھا رہے ہیں
انہیں کے دم سے تو جی رہے ہیں ‘ مقدّروں کو جگا جگا کر
نبیﷺ کی خیرات کھانے والو ‘ تم اول آخر کے پھیر میں ہو
رضا سے پوچھو بتا گئے ہیں ‘ وہ دائرے سے بنا بنا کر
نصیب ِحاؔفظ چمک گیا ہے ‘ جو رب کا قرآن پڑھتے پڑھتے
تو سوئے جنت بلا رہے ہیں ‘ فرشتے آنکھیں بچھا بچھا کر
مقطع
از: (احمد میاں حافظ البرکاتی)

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Jameel Musamman Salim
Arkaan مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن
Radif کر
Zameen بحر: جمیل مثمن سالم؛ ردیف: کر
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 23
Writer Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book Hadaiq-e-Barakat
Category Naat
Topics Naat
Glossary

Naat Farhang

6 words
طیبہ Taiba

Urduطیبہ

Urdu RomanTaiba

Roman Meaningمدینہ منورہ کا مبارک نام

Open in Dictionary →
شفیع Shafee-e-

Urduشفیع

Urdu RomanShafee-e-

Roman Meaningشفاعت فرمانے والا

Open in Dictionary →
محشر Mahshar

Urduمحشر

Urdu RomanMahshar

Roman Meaningقیامت میں جمع ہونے کا میدان

Open in Dictionary →
بخشش Bakhshish

Urduبخشش

Urdu RomanBakhshish

Roman Meaningمعافی اور عطا

Open in Dictionary →
رحمت Rahmat

Urduرحمت

Urdu RomanRahmat

Roman Meaningمہربانی اور شفقت

Open in Dictionary →
کرم Karam

Urduکرم

Urdu RomanKaram

Roman Meaningمہربانی اور بخشش

Open in Dictionary →