Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Chaoodhween Ka Chand Hai Roo-e-Habib

چودھویں کا چاند ہے روئے حبیب

Urdu Kalam
مطلع
چودھویں کا چاند ہے روئے حبیب
اور ہلال عیدا بروئے حبیب
جان کو قرباں کروں مثل چکور
خواب میں دیکھوں اگر روئے حبیب
عرض کرنا بیکلی میری صبا
ہوگزر تیرا اگر سوئے حبیب
زاہد و ہے فکر تم کو خلد کی
ہم کو پہنچائے خدا کوئے حبیب
جو فنا ہیں عشق مولیٰ میں انہیں
آتی ہے طیبہ سے خوشبوئے حبیب
وہ مدینے سے اٹھی کالی گھٹا
وہ کھلے پر نور گیسوئے حبیب
بار بار آتے تھے جبریل امیں
اس قدر مرغوب تھا کوئے حبیب
عشق میں پاس شریعت ہو ضرور
عاشقو یہ ہے ترازوئے حبیب
دشمنوں کو ظلم کے بدلے دعا
میں ترے قربان اے خوئے حبیب
اس کو شیروں پر شرف حاصل ہوا
جو بنا ادنیٰ سگِ کوئے حبیب
ڈھونڈھتے ہیں سب رضامندی حق
حق تعالیٰ ہے رضا جوئے حبیب
سب نظر رکھتے ہیں خالق کی طرف
اور خالق کی نظر سوئے حبیب
حضرت خالد کا ہے یہ تجربہ
جنگ میں کام آتے ہیں سوئے حبیب
اپنے اوپر بار عالم کالیا
مرحبا اے زور بازوئے حبیب
اے جمیل قادری ہشیار رہو
موت ہے نزدیک چل سوئے حبیب
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Arkaan فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif حبیب
Zameen بحر: رمل مسدس محذوف؛ ردیف: حبیب
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 31
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary

انتہائی گہری محبت

62 Kalam
Dictionary

صبح کی نرم ہوا

11 Kalam
Dictionary