Naat
Dar Pe Aaqa Ke Mere Dil Ko Para Rehne Do
در پہ آقاﷺ کے میرے دل کو پڑا رہنے دو
Urdu Kalam
مطلع
درپہ آقاﷺ کے
در پہ آقاﷺ کے میرے دل کو پڑا رہنے دو
ان کا دیوانہ ہوں چوکھٹ سے لگا رہنے دو
ذکر سرکارﷺ سے مہکا ہوا گھر ہے میرا
ذکر جاری رکھو گھر بھر بسا رہنے دو
بس مدینے ہی چلو مجھ کو عزیزو لے کر
میں تو بیمارِ مدینہ ہوں دوا رہنے دو
مدح سرکارﷺ کا صدقہ ہے حرم تک پہنچا
ان کی دیوار کے سائے میں پڑا رہنے دو
جالیوں سے نہ کرو دور مجھے دربانو
کیا بگڑتا ہے تمہارا جو کھڑا رہنے دو
جلد پڑ جائیگی آقاﷺ کی نگاہ بھی مجھ پر
ان کا مجرم ہوں ستونوں سے بندھا رہنے دو
ان کے روضے پر رہوں چوم لوں جالی ہر دم
پھول پتوں کی طرح مجھ کو کِھلا رہنے دو
اب دم نزع ہے آقا کا کرم تو ہوگا
ہر گلی، راستہ، ہردَر کو کُھلا رہنے دو
قلب حافؔظ کو فقط ذکر نبیﷺ کی دھن ہے
مقطع
ذکر سرکار کی محفل کو سجا رہنے دو
(۲۸ محرم الحرام ۱۴۳۸ھ / ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۶ء)
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Jadeed Musaddas Salim
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن مستفعلن
Radif
رہنے دو
Zameen
بحر: جدید مسدس سالم؛ ردیف: رہنے دو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Ibn-e-Khaleel Ahmad Miyan Hafiz Al-Barkati
Book
Hadaiq-e-Barakat