Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Dard Apna De Is Qadr Ya Rab

درد اپنا دے اس قدر یا رب

Urdu Kalam
مطلع
درد اپنا دے اس قدر یا رب
نہ پڑے چین عمر بھر یارب
میری آنکھوں کو دے وہ بینائی
تو ہی آئے مجھے نظر یارب
ورد میرا ہو تیرا کلمۂ پاک
جب کہ دنیا سے ہو سفر یا رب
شجر نعت دل میں بویا ہے
جلد اس میں لگا ثمر یارب
تیرے محبوب کا میں واصف ہوں
دے زباں میں مری اثر یارب
بطفیل رسولِ ہر دوسرا
ساتھ میرے رہے ظفر یارب
تیری رحمت جو میرے ساتھ رہے
مجھ کو کس کا ہو پھر خطر یا رب
ایسا مجھ کو گمادے الفت میں
نہ رہے اپنی کچھ خبر یارب
دیکھنے کے لیے مجھے تر سے
عمر بھر میری چشم تریارب
جان نکلے تو اس طرح نکلے
تیرے در پر ہو میرا سریارب
قبر میں اور جانکنی کے وقت
جب ہو حالت مری دگریارب
سختیوں سے مجھے بچا لینا
رکھنا رحمت کی تو نظر یارب
ایسی دے میرے دل کو اپنی تلاش
مجھ کو ملجائے تیرا گھر یارب
آستانے کا اپنے رکھ منگتا
نہ پھر امجھ کو دربدر یا رب
میں نے پھیلایا دامن مقصود
بھر دے رحمت کے تو گہریارب
دل ویراں کو نور سے بھردے
کہ ہو آباد یہ کھنڈر یارب
عرش اس کو کہوں کہ بیت اللہ
میرے دل میں ہے تیرا گھر یارب
نام کو تیرے رٹتے رٹتے روز
شام سے میں کروں سحر یارب
میرے سینے کو اپنی الفت سے
بطفیل حبیب بھر یارب
ذرہ ذرہ سے آشکارا ہے
گو کسی جانہیں مگر یا رب
تیرا جلوہ کہاں نہیں موجود
سب کے دل میں ہے تیرا گھر یارب
نحن اقرب سے کھل گیا توہے
رگِ جاں سے قریب تر یارب
تیری تحمید کرتے ہیں ہر دم
مورو مار و شجر حجر یا رب
کرتے ہیں صبح و شام لیل و نہار
تیری تسبیح خشک و تر یارب
میرے جرم و قصور پر تونہ جا
اپنی رحمت پہ کر نظر یارب
نہ ٹھکانہ مرالگے گا کہیں
تو نے چھوڑا مجھے اگر یارب
اپنے محبوب کا مجھے واصف
رکھ تو رحمت سے عمر بھر یارب
اڑکے پہنچوں میں شہر طیبہ میں
میرے لگ جائیں ایسے پر یارب
یوں اٹھوں قبر سے درخشاں رو
جیسے نکلا کوئی قمر یا رب
میرے پیارے ترے حبیب جنہیں
تو نے بلوایا عرش پر یارب
ان کا اور ان کی آل کا صدقہ
خاتمہ تو بخیر کر یارب
میری اولاد اور مری بہنیں
اور مرے مادر وپدریارب
جملہ احباب اور سب اہل سنن
کل پہ رحمت کی رکھ نظر یارب
دشمنوں پر طفیل غوث و رسیٰ
میرے مرشد کو دے ظفر یا رب
میرے استاد تھے حسن مرحوم
نور سے ان کی قبر بھر یارب
اتحاد ایسا سنیوں میں دے
کہ رہیں شیر اور شکر یارب
ذکر محبوب کی یہ محفل ہے
اس میں حاضرہے جو بشر یارب
مرد و عورت گدا غریب و امیر
سب کی پوری مرادیں کریارب
نیک کاموں کی ان کو دے توفیق
کر عطا سب کو زور و زریا رب
جو ہیں کم رزق مفلس و محتاج
رز ق دے ان کو پیٹ بھریارب
لاولد کی مراد پوری کر
نیک بیٹوں سے گود بھر یارب
بانی مجلس مبارک کا
رہے ٹھنڈا دل و جگر یا رب
جو کہ جلتے ہیں ذکر مولد سے
کر عطا ان کو تو سفر یا رب
نیچری و وہابی و رفاض
قہر کی ان پہ کر نظر یارب
اور جتنے ہیں دشمن اسلام
جلد دوزخ میں ان کو بھر یار ب
مسخ کردےکہ ان کی ہوجائے
صورت وصوت مثل خریارب
دے یہ تو فیق تیرے اعدا سے
اہلسنت کریں حذر یارب
زیر ہر دم رہیں تیرے دشمن
دین تیرا رہے زبر یارب
قادری ہے جمیل اے غفار
سب گنہ اس کے عفو کر یارب
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutadarik Murabba Mukhalla Muzaaf
Arkaan فاعلن فَعَل فاعلن فَعَل
Radif یا رب
Zameen بحر: متدارک مربع مخلع مضاعف؛ ردیف: یا رب
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 99
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary

رسول

Rasool

اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا پیغمبر

72 Kalam
Dictionary