Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Habib Khuda Arsh Par Jaane Wale

حبیب خدا عرش پر جانے والے

Urdu Kalam
مطلع
حبیب خدا عرش پر جانے والے
وہ اک آن میں جاکے پھرآنےوالے
خدا کو اِن آنکھوں سے دیکھ آنے والے
وہ تفصیل سے سیر فرمانے والے
وہ اقصیٰ میں معراج کی شب پہنچ کر
امامت نبیوں کی فرمانے والے
وہ امی ہیں ایسے کہ فضل خدا سے
ہیں علم مغیبات سِکھلانے والے
انہیں کی ہے عالم میں نافذ حکومت
یہی ہیں درختوں کے بلوانے والے
اشارے سے ان کے قمر کے ہوئے دو
یہ ہیں دم میں سورج کو لوٹانے والے
انہیں کا لقب ہے شفیع غلاماں
یہ ہیں اہل عصیاں کے بخشانے والے
رہا ان کے ماتھے شفاعت کا سہرا
یہی ہیں گناہوں کے بخشانے والے
یہی تو ہیں ہر قسم کی نعمتوں کے
زمانے میں تقسیم فرمانے والے
نہ کیوں کر غنی دل ہوں ان کے کہ جو ہیں
حضور نبی ہاتھ پھیلانے والے
جو چاہو وہ مانگو جو مانگو وہ پاؤ
نہیں ہیں یہ انکار فرمانے والے
تمنا کُجا ۔ سلطنت چھوڑتے ہیں
ترے در پہ جھولی کو پھیلانے والے
نہ کیوں چمکیں کونین میں بدر ہوکر
ترے نام اقدس پہ مٹ جانے والے
پہنچتے ہیں مقصود کو اپنے جلدی
قدم راہ ِمولیٰ میں دوڑانے والے
اجل سرپہ ہے تیز چل سوئے طیبہ
مدینےکےرستےمیں ستانےوالے
کریں آکےنظارۂ سبزگنبد
جو اونچا فلک کو ہےبتلانے والے
ہمارے ہی ہیں منتظر حورو غلماں
ہیں پہلے ہمیں خلد میں جانے والے
ہمیں ناز ہے دشت طیبہ پہ زاہد
جو ہیں آپ جنت پہ اترانے والے
گل خلد سے بدلوں میں خار طیبہ
ارے واہ شاباش للچانے والے
میں مجرم سہی پر نبی کے کرم سے
نہ روکیں گے مجھ کو کہیں تھانے والے
ہے سایہ فگن سرپہ پرچم نبی کا
نہیں مہر محشر سے گھبرانے والے
منادی کہے گا نہ گھبرائیں مجرم
اب آتے ہیں امت کے بخشانے والے
گنہگار کیا بلکہ ہیں انبیا بھی
تری ذات پر فخر فرمانے والے
جگا دے خدارا مرا بخت خفتہ
غلاموں کی قسمت کو چمکانے والے
جو عالم کو کرتے ہیں روشن مہ و خور
وہ ہیں تیرے ذروں سے شرمانے والے
ادھر بھی کوئی بوند گیسو کا صدقہ
مرے ابر رحمت کے برسانے والے
جو اچھوں کی قسمت میں ہے جام تیرا
بدوں کو بھی اک بوند پہنچانے والے
ہے جن کا وظیفہ اَغِثْنِیْ حَبِیْبِیْ
یہ ہیں ان کی امداد فرمانے والے
جو دنیا میں ہیں منکر استعانت
وہ ہوں گے قیامت میں پچھتانے والے
ادب دل سے لازم ہے اہل محفل
حبیب خدا ہیں یہاں آنے والے
جلیں اور توصیفِ سرکار سن کر
جہنم کی آتش میں جل جانے والے
سنا تا ہے قرآن مُوْ تُوْ ا کا مژدہ
جلیں غیظ میں اپنے جل جانے والے
بنے گا تو بےشک جہنم کا کندہ
ارے نائب حق سےپھر جانے والے
جو کہتے ہیں ان کو نہ تھا علم بالکل
وہ بے شبہہ دوزخ میں ہیں جانےوالے
دعا ہے کہ احباب میں ہو یہ چرچا
جمیل اب مدینے کو ہیں جانے والے
وہیں پر رہوں اور وہیں جان نکلے
مدینے کے ہوں لوگ دفنانے والے
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Mutaqarib Musamman Salim
Arkaan فعولن فعولن فعولن فعولن
Radif والے
Zameen بحر: متقارب مثمن سالم؛ ردیف: والے
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 73
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

کونین

Kaunain

دنیا اور آخرت؛ دونوں جہان

91 Kalam
Dictionary

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

حضور اکرم ﷺ کا آسمانی سفر

64 Kalam
Dictionary

شفاعت

Shafaat

قیامت میں بخشش کے لیے سفارش

92 Kalam
Dictionary