Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Hai Zikr Mere Lab Par Har Subh O Shaam Tera

ہے ذکر میرے لب پر ہر صبح و شام تیرا

Urdu Kalam
مطلع
ہے ذکر میرے لب پر ہر صبح و شام تیرا
میں کیا ہوں ساری خلقت لیتی ہے نام تیرا
ہر چیز کا تو ناظر اور مکاں میں حاضر
ظاہر میں ہے اگر چہ طیبہ مقام تیرا
ہر آنکھ دیکھتی ہے تیرے ہی رخ کا جلوہ
ہر کان سن رہا ہے پیارے کلام تیرا
تو نائبِ خدا ہے محبوب کبریا ہے
ہےملک میں خدا کے جاری نظام تیرا
مالک تجھے بنایا مخلوق کا خدا نے
اس واسطے لکھا ہے ہر شے پہ نام تیرا
تیرے خدا نے تجھ کو قدرت ہر اک عطا کی
اس معجزہ ہے پیارے یُحی العظام تیرا
بٹتا ہے دو جہاں میں تیرے ہی گھر سے باڑا
لینا ہے سب کو شیوا دینا ہے کام تیرا
اے لمبے لمبے ہاتھوں سے بھیک دینے والے
مجھ کو بھی کوئی ٹکڑا ہے جودعام تیرا
اے پیاری پیاری زلفوں والے نظر ادھر بھی
مدت سے تک رہا ہے تجھ کو غلام تیرا
اے مجرموں کو اپنے دامن میں لینے والے
سب آسرا تکیں گے روز قیام تیرا
نوارانی جالیوں میں تشریف رکھنے والے
تڑپاکرے کہاں تک ہندی غلام تیرا
فریاد سننے والے للہ شاد کر دے
بیکس تڑپ رہے ہیں لے لے کے نام تیرا
کیا خوب ہو جو مجھ سے آکر صبا یہ کہہ دے
پہنچا دیا ہے میں نے شہ کو سلام تیرا
دست عطا میں تیرے رحمت کی کنجیاں ہیں
بٹتا ہے سب کو صدقہ ہر صبح و شام تیرا
انس و ملک کو کیا ہو معلوم تیری رفعت
فہم و قیاس سے ہے باہر مقام تیرا
چوتھے فلک پہ عیسیٰ اور طور پر تھے موسیٰ
کُرسی و عرش سے ہے بالا مقام تیرا
تو پیشوا ہے سب کا سب مقتدی ہیں تیرے
اقصیٰ میں کیسے بنتا کوئی امام تیرا
رستہ ہے عرش و کرسی اور لامکاں مکاں ہی
مکہ ہے تیرا مولد طیبہ مقام تیرا
دشمن ترا اسی دم محبوب ہو خدا کا
گر صدق دل سے کہہ دے میں ہوں غلام تیرا
یا شاہ تیرا منکر مر د ودِ ایزدی ہے
وہ ہے خدا کا بندہ جو ہے غلام تیرا
دشمن گھٹائیں جتنی عزت بڑھے گی اتنی
منظور ہے خدا کو احترام تیرا
راتوں کو روتے روتے دریا بہائے تو نے
بخشش کو عاصیوں کی یہ اہتمام تیرا
جب قبر میں فرشتے پوچھیں کہ تو ہے کس کا
نکلے مری زباں سے یا شاہ نام تیرا
دشوار گو بہت ہے راہ صراط لیکن
ایک پل میں طے کریں گے ہم لیکے نام تیرا
وہ دن خدا دکھائے تجھ کو جمیؔل رضوی
ہوجائے ان کے در پر قصہ تمام تیرا
مقطع
قبالٔہ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Ramal Musamman Mashkool Musakkan
Arkaan مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
Radif تیرا
Zameen بحر: رمل مثمن مشکول مسکن؛ ردیف: تیرا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 51
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

اللہ تعالیٰ کی عظیم ترین مخلوق اور بلند مقام

211 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

فریاد

Faryaad

درد بھری پکار

45 Kalam
Dictionary

بیکس

Be-kas

بے سہارا اور مجبور

12 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary