Naat
Hain Mere Peer Laasaanee Mhee Aldeen Jeelanee
ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی
Urdu Kalam
مطلع
قصیدہ
ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی
نبی کی شمع نورانی محی الدین جیلانی
علی کے لاڈلے نور نگاہ حضرت زہرہ
رسول اللہﷺ کے جانی محی الدین جیلانی
لقب ہے قطب ربانی شرف محبوب سبحانی
ہے رخ قندیل نورانی محی الدین جیلانی
بلاد اللہ ملکی تحت حکمی سے ہوئی ثابت
جہاں میں تیری سلطانی محی الدین جیلانی
عزدم قاتل عند القاتل شان عالی ہے
نہیں کوئی تیرا ثانی محی الدین جیلانی
بجز تیرے شہِ بغداد کوئی اور کیا جانے
میرے دل کی پریشانی محی الدین جیلانی
فقیر قادری میں بادشاہ قادری تم ہو
ہو درد دل کی رومانی محی الدین جیلانی
خوشی سے کر دو مثلِ ورد میرے غنچہ دل کو
پئے سلطان سمنانی محی الدین جیلانی
تمہارا اک اشارہ ہو تو میرا کام بن جائے
رفع ہو ساری حیرانی محی الدین جیلانی
مدد کا وقت ہے مشکل کشائی کے لئے آؤ
ہے بحرِ غم میں ظغیانی محی الدین جیلانی
غلام درگہ والا ہے سالکؔ پھر کدھر جائے
مقطع
سنانے رنج پنہانی محی الدین جیلانی
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif
محی الدین جیلانی
Zameen
بحر: رمل مثمن محذوف؛ ردیف: محی الدین جیلانی
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
23
Writer
Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi
Book
Diwan-e-Salik