Naat
Har Jagah Hain Jalwa Gustar Dekh Lo
ہرجگہ ہیں جلوہ گستر دیکھ لو
Urdu Kalam
مطلع
ہرجگہ ہیں جلوہ گستر دیکھ لو
ہر مکاں ہر دل کے اندر دیکھ لو
ان کا جلوہ ہر جگہ موجود ہے
چاہو جس دم آنکھ اٹھا کر دیکھ لو
عرش و فرش و لامکاں ہی میں نہیں
بلکہ ہر ذرہ کے اندر دیکھ لو
اس قدر رکھو تصور ہر گھڑی
ان کی صورت دل کے اندر دیکھ لو
رویت حق کی تمنا ہے اگر
شاہ کا روئے منور دیکھ لو
چودھویں کا چاند بھی شرمائے گا
خاک طیبہ منہ پہ مل کر دیکھ لو
خلد آئے گی منانے کےلیے
آستاں پر ان کے مرکر دیکھ لو
چاہتے ہو گر رہے باقی نشاں
آستاں پر ان کے مٹ کر دیکھ لو
یوں منادی حشرمیں دیگاندا
کشتی امت کا لنگر دیکھ لو
پیاس سے باہر زبانیں آگئیں
بہرِ حق یا شاہ کو تر دیکھ لو
عرش و فرش و لامکاں سب ملک ہیں
ایسے ہوتے ہیں تو نگر دیکھ لو
عرض حاجت کی ضرورت ہی نہیں
حال سب روشن ہے تم پر دیکھ لو
ہے پھنسا غم میں جمیلِ قادری
رحم گستر بندہ پرور دیکھ لو
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif
دیکھ لو
Zameen
بحر: رمل مسدس محذوف؛ ردیف: دیکھ لو
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
27
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish