Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Har Shay Mein Hai Noor Rukh Taabaan Muhammad

ہر شے میں ہے نور رُخ تابان محمد

Urdu Kalam
مطلع
ہر شے میں ہے نور رُخ تابان محمد
ہر پھول میں خوشبوئے گلستان محمد
اللہ ے محبوب کو بے مثل بنایا
ممکن ہی نہیں ہو کوئی ہم شان محمد
مخلوق کو معلوم ہوکیا ان کی حقیقت
رب عزول جانتا ہے شان محمد
آسکتا ہے کب ہم سے گنواروں کو ادب وہ
جیسا کہ ادب کرتے تھے یاران محمد
سینہ ہے وہی جس میں نبی کی ہو محبت
ہے آنکھ وہی جو کہ ہے جویان محمد
وہ دل ہی نہیں جو نہ جھکے سوئے مدینہ
وہ سر ہی نہیں جو نہ ہو قربان محمد
اعدا کی شقاوت کہ ہوئے آپ کے منکر
اور سنگ وشجر تابع فرمان محمد
محبوب خدا حاکم مخلوق الہٰی
مخلوق خدا تابع فرمان محمد
تفسیر نے لَوْلَاکَ لَمَا کی یہ پکارا
وہ کون ہے جس پر نہیں احسان محمد
رہتا ہے فلک جس جس کے طوافوں میں شب و روز
واللہ وہ ہے گنبد ایوان محمد
عشاق سمجھتے ہیں اسے گلشن جنت
کہتے ہیں جسے لوگ بیابان محمد
چلتا ہے جوزا ئر تو یہ کہتے ہیں فرشتے
دیکھو وہ چلا آتا ہے مہمان محمد
شیروں پہ شرف رکھتے ہیں دربار کے کتے
شاہوں سے بھی بڑھ کرہیں گدایان محمد
لاشہ مرا طیبہ کے بیاباں میں پڑا ہو
اور روح بنے بلبل بستان محمد
کیا پوچھتے ہو مجھ سے نکیرین لحد میں
لو دیکھ لو دل چیر کے ارمان محمد
ٹکراؤں گا سر تختۂ مرقد سے لحد میں
یاد آئے گا جس وقت بیابان محمد
کیوں ان کے غلاموں کو ہو ڈر حشرو لحد کا
ہاتھوں میں ہیں تھامے ہوئے دامان محمد
قیدی کو چھڑا دیتا ہے اک ان کا اشارہ
مجرم کو چھپا لیتے ہیں دامان محمد
یارب یہ تمنا ہے کہ تاحشر کہیں پر
چھوٹے نہ مرے ہاتھ سے دامان محمد
پہلے ہی خدا حکم قیامت میں یہ دے گا
جنت میں چلے جائیں گدا یان محمد
ہم جائیں گے فردوس میں رضواں سے یہ کہہ کر
روکو نہ ہمیں ہم ہیں غلامان محمد
توصیف و ثنا لکھے جمیل رضوی کیا
جب صانع مطلق ہے ثنا خوان محمد
مقطع
قبالۂ بخشش

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Makfoof Mahzoof
Arkaan مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
Radif محمد
Zameen بحر: مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف؛ ردیف: محمد
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 45
Writer Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book Qabala-e-Bakhshish
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

وہ عظیم ہستی جس کے لیے کائنات کی تخلیق ہوئی

24 Kalam
Dictionary

فردوس

Firdous

جنت کا بلند ترین درجہ

56 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

گنبد

Gumbad

گول چھت؛ یہاں گنبدِ خضرا مراد ہے

58 Kalam
Dictionary

بخشش

Bakhshish

معافی اور عطا

232 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary