Naat
Idhar Nahin Ya Idhar Nahin Hai Nabi Ka Jalwa Kidhar Nahin Hai
ادھر نہیں یا اُدھر نہیں ہے نبیﷺ کا جلوہ کدھر نہیں ہے
Urdu Kalam
مطلع
ادھر نہیں یا اُدھر نہیں ہے نبیﷺ کا جلوہ کدھر نہیں ہے
مگر جمالِ نبیﷺ کو دیکھے بشر کی ایسی نظر نہیں ہے
وفور دیوانگی یہ کیسی یہ شور کیسا در نبیﷺ پر
وہ واقفِ راز دل ہیں اختر تجھے یہ شاید خبر نہیں ہے
فلک جو دیکھے مرے قمر کو تو بھول جائے قمر کو اپنے
چھپالے ابرِ سیاہ جس کو مرا قمر وہ قمر نہیں ہے
قسم خدا کی وہ دل نہیں ہے تری محبت ہے جو ہو خالی
وہ آنکھ بھی کوئی آنکھ ہے جو تری جدائی سے تر نہیں ہے
عجب ہے لطف غمِ نبیﷺ بھی نہیں اسے حاجت مداوا
دوا ہو جس درد کا مداوایہ ایسا دردجگر نہیں ہے
اٹھا دو للّلہ اٹھا دو للّلہ نقاب روئے قمر فشاں کو
دکھا دو جلوہ کہ تیرے بیمار کو امید سحر نہیں ہے
یہ مانتاہوں تری نظر میں مری نظر ہے قمر یہ لیکن
میں ان کے تلوؤں کو دیکھتا ہوں مری نظر چاند پر نہیں ہے
ہے مثل اپنے ہتھیلیوں کے زمانۂ ماضی و مضارع
وہ کون سی شئے ہے عقل والو جو ان کے پیش نظر نہیں ہے
خدا کے پیارے سے ہو کے بدظن خدا کو بھی کر لیا ہے دشمن
ارے منافق تجھے ہوا کیا ذرا بھی خوفِ سقر نہیں ہے
مقطع
بربِّ کعبہ کریں گے خود رہبری تمھاری وہ غائبانہ
رہِ طلب میں تجھے اب اخؔتر ضرورت راہبر نہیں ہے
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Jameel Musamman Salim
Arkaan
مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن مَفاعلاتن
Radif
نہیں ہے
Zameen
بحر: جمیل مثمن سالم؛ ردیف: نہیں ہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
20
Writer
Huzoor Syed Muhammad Madani Ashrafi Jilani
Book
Tajalliyat-e-Sukhan