Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Kehte Hain Jis Ko Aariz-e-kar Huzoor Ka

کہتے ہیں جس کو عارضِ تاباں حضورﷺ کا

Urdu Kalam
مطلع
کہتے ہیں جس کو عارضِ تاباں حضورﷺ کا
آئینہ جمال ہے ربّ غفور کا
دیدار ہوگا شافعِ یوم نشور کا
کیوں کام لوں نہ آہ سے میں نفخِ صور کا
معراج کیا تھی نور سے ملنا تھا نور کا
کیا دخل اس جگہ خردِ پُرفتور کا
ہے قٰصِرَاتِ طَرفْ، وتیرہ جو حور کا
صدقہ ہے یہ بھی غیرتِ شاہِ غیور کا
طیبہ کی وادیوں میں پہنچ کر کُھلا یہ حال
خاکہ یہی ہے خلد کے بام و قصور کا
چمٹا لیا تصورِ جاناں کو جان سے
اللہ رے شعور دلِ بے شعور کا
چھائیں گھٹائیں رحمت پروردگار کی
چھیڑوں جو ذکر شافع یوم نشور کا
بوئے دہن پہ میرے ملائک کریں ہجوم
لاؤں جو لب پہ نام میں اپنے حضورﷺ کا
کون و مکاں کے راز سے واقف تمہیں تو ہو
روشن ہے تم پہ ماجرا نزدیک و دور کا
کہنے کو اور بھی تھے اُولوالعزم انبیاء
خالق نے تم کو صدر چنا بزمِ نور کا
یارب ترے غضب پہ ہے سابق ترا کرم
اور مجھ کو اعتراف ہے اپنے قصور کا
آنکھوں میں ہیں جمالِ محمدﷺ کی تابشیں
عالم نہ پوچھئے مرے کیف و سرور کا
نقشِ قدم پہ تیرے جو صدقے ہوا غبار
غازہ بنا وہ چہرۂ زیبائے حور کا
مقطع
ان کا کرم نہ کرتا اگر رہبری خلیؔل
مقدور کب تھا مجھ کو ثنائے حضورﷺ کا

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Muzare Musamman Akhrab Makfoof Mahzoof
Arkaan مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
Radif کا
Zameen بحر: مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف؛ ردیف: کا
Sanf نعت
Script Urdu
Total Misra 28
Writer Mufti Muhammad Khaleel Barkati
Book Jamal-e-Khaleel
Category Naat
Topics Naat

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

فرشتے

28 Kalam
Dictionary

خلد

Khuld

ہمیشہ رہنے والی جنت

119 Kalam
Dictionary

مدینہ منورہ کا مبارک نام

200 Kalam
Dictionary

حضور اکرم ﷺ کا آسمانی سفر

64 Kalam
Dictionary

سفارش اور شفاعت کرنے والا

41 Kalam
Dictionary

رحمت

Rahmat

مہربانی اور شفقت

288 Kalam
Dictionary