Naat
Mastafaaye Zaat-e-yakta Aap Hain
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
Urdu Kalam
مطلع
مصطفائے ذاتِ یکتا آپ ہیں
یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں
آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں
اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں
آب و گِل میں نور کی پہلی کرن
جانِ آدم جانِ حوا آپ ہیں
حسنِ اوّل کی نمودِ اوّلیں
بزمِ آخر کا اجالا آپ ہیں
لا مکاں تک جس کی پھیلی روشنی
وہ چراغِ عالم آرا آپ ہیں
ہے نمک جس کا خمیر حسن میں
وہ ملیح حسن آرا آپ ہیں
زیب و زین خاک و فخر خاکیاں
زینت عرش معلی آپ ہیں
نازشِ عرش و وقارِ عرشیاں
صاحب قوسین و ادنیٰ آپ ہیں
آپ کی طلعت خدا کا آئینہ
جس میں چمکے حق کا جلوہ آپ ہیں
آپ کی رؤیت ہے دیدارِ خدا
جلوہ گاہِ حق تعالیٰ آپ ہیں
آپ کو رب نے کیا اپنا حبیب
ساری خلقت کا خلاصہ آپ ہیں
آپ کی خاطر بنائے دو جہاں
اپنی خاطر جو بنایا آپ ہیں
جاں توئی جاناں قرارِ جاں توئی
جانِ جاں جانِ مسیحا آپ ہیں
پیکر ہر شے میں جاں بن کر نہاں
پردوں پردوں میں ہویدا آپ ہیں
آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں
جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں
آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی
قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں
مقطع
بر درت آمد گدا بہر سوال
ہو بھلا اخترؔ کا داتا آپ ہیں
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musaddas Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
Radif
آپ ہیں
Zameen
بحر: رمل مسدس محذوف؛ ردیف: آپ ہیں
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
34
Writer
Taj-ush-Shariah Mufti Akhtar Raza Qadri Azhari
Book
Safina-e-Bakhshish