Naat
Mchee Hai Dhoom Payambar Ki Aamad Aamad Hai
مچی ہے دھوم پیمبر کی آمد آمد ہے
Urdu Kalam
مطلع
مچی ہے دھوم پیمبر کی آمد آمد ہے
حبیب خالق اکبر کی آمد آمد ہے
کیا ہے سبز علم نصب بام کعبہ پر
کہ دو جہاں کے سرور کی آمد آمد ہے
نہ کیوں ہو نور سے تبدیل کفر کی ظلمت
خدا کے ماہ منور کی آمد آمد ہے
ہے جبرئیل کو حکم خدا خبر کردوہ
کہ آج حق کے پیمبر کی آمد آمد ہے
خوشی کے جوش میں ہیں بلبلیں بھی نغمہ کناں
چمن میں آج گل ِترکی آمد آمد ہے
دوز انو ہو کے ادب سے پڑھو صلاۃ وسلام
عزیز و خلق کے مصدر کی آمد آمد ہے
جمیلِ قادری کہہ دے کھڑے ہوں اہل سنن
ہمارے حامی ویاور کی آمد آمد ہے
مقطع
قبالۂ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Mujtass Musamman Makhboon Mahzoof Musakkan
Arkaan
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فِعْلن
Radif
آمد آمد ہے
Zameen
بحر: مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن؛ ردیف: آمد آمد ہے
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
15
Writer
Maulana Jameel-ur-Rahman Qadri
Book
Qabala-e-Bakhshish