Naat Academy Naat Academy
Get App WhatsApp
Naat

Muhammad Mustafa Noor-e-Khuda Naam-e-Khuda Tum Ho

محمد مصطفیٰ نورِ خدا نامِ خدا تم ہو

Urdu Kalam
مطلع
محمد مصطفیٰ نورِ خدا نامِ خدا تم ہو
شَہِ خَیْرُالْوَریٰ شانِ خدا صَلِّ عَلٰی تم ہو
شکیبِ دل قرارِ جاں محمد مصطفی تم ہو
طبیبِ دردِ دل تم ہو مِرے دل کی دوا تم ہو
غریبوں درد مندوں کی دوا تم ہو دعا تم ہو
فقیروں بے نواؤں کی صدا تم ہو نِدا تم ہو
حبیبِ کبریا تم ہو اِمَامُ الْاَنْبِیَآء تم ہو
محمد مصطفیٰ تم ہو محمد مجتبیٰ تم ہو
ہمارے ملجا و ماوا ہمارا آسرا تم ہو
ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا شَہِ ہر دوسرا تم ہو
غریبوں کی مدد بے بس کا بس رُوْحِیْ فِدَا تم ہو
سہارا بے سہاروں کا ہمارا آسرا تم ہو
نہ کوئی ماہ وَش تم سا نہ کوئی مہ جبیں تم سا
حسینوں میں ہو تم ایسے کہ محبوبِ خدا تم ہو
میں صدقے انبیا کے یوں تو محبوب ہیں، لیکن
جو سب پیاروں سے پیارا ہے وہ محبوبِ خدا تم ہو
حسینوں میں تمھیں تم ہو نبیوں میں تمھیں تم ہو
کہ محبوبِ خدا تم ہو نَبِیُّ الْاَنْبِیَآء تم ہو
تمھارے حُسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حسینوں میں
بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جاں فزا تم ہو
زمیں میں ہے چمک کس کی فلک پر ہے جھلک کس کی
مہ (و) خورشید، سیّاروں، ستاروں کی ضیا تم ہو
وہ لاثانی ہو تم آقا نہیں ثانی کوئی جس کا
اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو
ھُوَالْاَوَّل ھُوَالْاٰخِر ھُوَالظَّاھِر ھُوَالْبَاطِن
بِکُلِّ شَیْء عَلِیْم لوحِ محفوظِ خدا تم ہو
نہ ہو سکتے ہیں دو اوّل، نہ ہو سکتے ہیں دو آخر
تم اوّل اور آخر، ابتداء تم انتہا تم ہو
خدا کہتے نہیں بنتی جدا کہتے نہیں بنتی
خدا پر اِس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو
اَنَا مِنْ حَامِد و حَامِد رضَا مِنِّی کے جلووں سے
بِحَمْدِ اللہ رضا حامد ہیں اور حاؔمد رضا تم ہو
مقطع
بیاض پاک

Kalam Details

Bahr Bahr-e-Hazaj Musamman Salim
Arkaan مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
Radif تم ہو
Zameen بحر: ہزج مثمن سالم؛ ردیف: تم ہو
Sanf حمد
Script Urdu
Total Misra 33
Writer Maulana Hamid Raza Khan
Book Bayaz-e-Pak
Category Naat
Topics Hamd

نعت فرہنگ

6 words

Naat Academy Dictionary (لغت) & Vocabulary Reference

مجتبی

Mujtaba

چنا ہوا اور برگزیدہ

10 Kalam
Dictionary

مصطفی

Mustafa

چنا ہوا اور برگزیدہ

137 Kalam
Dictionary

محبوب اور پیارا

99 Kalam
Dictionary

مالک، سردار اور بزرگ

108 Kalam
Dictionary

اللہ کی طرف سے خبر دینے والا پیغمبر

183 Kalam
Dictionary

روشنی اور چمک

17 Kalam
Dictionary