Naat
Ne’matein Bant-ta Jis Simt Woh Zeeshaan Gaya
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
Urdu Kalam
مطلع
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشیِ رحمت کا قلم دان گیا
لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا
میرے مولیٰ مِرے آقا ترے قربان گیا
آہ وہ آنکھ کہ نا کامِ تمنّا ہی رہی
ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا
دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا
سر ہے وہ سر جو تِرے قدموں پہ قربان گیا
اُنھیں جانا اُنھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
لِلہِ الْحَمْد میں دنیا سے مسلمان گیا
اور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی
نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا
آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا
اُف رے منکر یہ بڑھا جوشِ تعصّب آخر
بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا
جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رؔضا سارا تو سامان گیا
مقطع
حدائقِ بخشش
Kalam Details
Bahr
Bahr-e-Ramal Musamman Salim Makhboon Mahzoof
Arkaan
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
Radif
گیا
Zameen
بحر: رمل مثمن سالم مخبون محذوف؛ ردیف: گیا
Sanf
نعت
Script
Urdu
Total Misra
19
Writer
Aala Hazrat Imam Ahmad Raza Khan
Book
Hadaiq-e-Bakhshish